Exness Investor کی خصوصیات کسی بھی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر آپ کے Exness ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کر کے، خصوصیات کا مینو کھول کر اور Exness Investor پر کلک کر کے دستیاب ہیں۔
نوٹ: Exness Investor آپشن صرف ان کلائنٹس کو نظر آئے گا جنہوں نے فنڈ کے لنک پر کم از کم ایک بار کلک کیا ہے۔
نوٹ: ہو سکتا ہے Exness Investor کچھ ممالک میں دستیاب نہ ہو۔ براہ کرم ان ممالک کی فہرست دیکھیں جہاں پورٹ فولیو مینیجمنٹ سولوشنز دستیاب نہیں ہے۔
اثاثے
یہ وہ علاقہ ہے جہاں آپ اپنی سرمایہ کاریوں کا نظم اور انہیں مانیٹر کریں گے۔ اس علاقے میں لازمی معلومات میں درج ذیل شامل ہے:
- اثاثے: آپ کے سرمایہ کاری کے والٹ اور فعال سرمایہ کاریوں کا کل میزان۔
- سرمایہ کاریاں: آپ کی فعال سرمایہ کاریوں کی کل قدر۔
- سرمایہ کاری والٹ: آپ کے سرمایہ کاری کے والٹ کا موجودہ بیلنس۔ آپ یہاں بھی ڈیپازٹ کر سکتے ہیں۔
ذیل میں آپ کی سرمایہ کاریاں کھلی سرمایہ کاریوں کے لیے فعال اور بند سرمایہ کاریوں کے لیے بند کے تحت درج ہیں۔
دریافت کریں کا ٹیب
یہ ٹیب آپ کی تلاش کی سرگزشت دکھاتا ہے۔ نئے فنڈز تلاش کرنے کے لیے + شامل کریں پر کلک کریں اور PM کی طرف سے فراہم کردہ کوڈ درج کریں۔ کوئی فنڈ جوائن کرنے کیلئے Send a join request پر ٹیپ کریں۔
صفحے کا نچلا حصہ Exness Investor کے کام کرنے کے طریقے سے متعلق ایک مختصر وضاحت فراہم کرتا ہے۔ اس صفحے پر موجود معلومات کو سمجھنے کے لیے فنڈ کو دریافت کرنے سے متعلق ہمارا مضمون پڑھیں۔
نوٹ: فنڈز کا نظم کرنے والے PM کی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) کے لحاظ سے فنڈز غیر دستیاب ہو سکتے ہیں۔
سرمایہ کاری کا والٹ
آپ یہاں سے ڈیپازٹ کر سکتے ہیں، رقم نکلوا سکتے ہیں اور اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت دیکھ سکتے ہیں۔ آپ گزشتہ تین دن سے تین ماہ تک دورانیہ وقت کے لحاظ سے یا حسب ضرورت دورانیہ وقت سیٹ کر کے اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت دیکھ سکتے ہیں۔
فلٹرز آپ کو ٹرانزیکشن کی قسم اور اسٹیٹس کے لحاظ سے اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت دیکھنے کی سہولت دیتے ہیں۔ بس اپنا ترجیحی فلٹر منتخب کریں، پھر Apply پر کلک کریں۔ اگر آپ فلٹر کے بغیر اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت چاہتے ہیں تو Reset پر کلک کریں۔
سیٹنگز کا ٹیب
اس علاقے میں آپ کی ذاتی معلومات اور ترجیحات تین ٹیبز میں موجود ہیں:
- پروفائل: آپ کی ذاتی معلومات اور رابطے کی معلومات جیسا کہ آپ کے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کے دوران آپ نے فراہم کی تھیں۔
- سیکیورٹی سیٹنگز: اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کریں (توثیق درکار ہے) اور اپنی سیکیورٹی کی قسم تبدیل کریں (توثیق درکار ہے)۔
- تجارتی حالات: آپ کے اکاؤنٹ پر موجودہ تجارتی حالات۔ ان میں اسٹاپ آؤٹ کا تحفظ، منفی بیلنس کا تحفظ، سواپ فری یا صفر اسٹاپ لیولز شامل ہو سکتے ہیں۔