Exness Investor ایپ ان سرمایہ کاران کیلئے ایک کارآمد ایپ ہے جو اپنی موبائل ڈیوائسز پر پورٹ فولیو مینیجرز (PM) کی جانب سے آپریٹ کردہ فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اسے Google Play اور Apple App Store سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ: ہو سکتا ہے Exness Investor کچھ ممالک میں دستیاب نہ ہو۔ براہ کرم ان ممالک کی فہرست ملاحظہ کریں جہاں پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشنز دستیاب نہیں۔
اثاثے کا ٹیب
ایپ میں لاگ ان کرنے پر، یہی وہ ڈیفالٹ علاقہ ہے جہاں آپ اپنی سرمایہ کاریوں کا نظم اور انہیں مانیٹر کر سکتے ہیں۔ آپ یہ تلاش کر سکتے ہیں:
- اثاثے: آپ کے سرمایہ کاری کے والٹ اور فعال سرمایہ کاریوں کا کل میزان۔
- سرمایہ کاریاں: آپ کی فعال سرمایہ کاریوں کی کل قدر۔
- سرمایہ کاری کا والٹ: آپ کے سرمایہ کاری کے والٹ کا موجودہ بیلنس۔ آپ یہاں بھی ڈیپازٹ کر سکتے ہیں۔
ذیل میں آپ کی سرمایہ کاریاں کھلی سرمایہ کاریوں کے لیے فعال اور بند سرمایہ کاریوں کے لیے بند کے تحت درج ہیں۔
دریافت کریں
یہاں آپ کی تلاش کی سرگزشت دکھائی جاتی ہے نیز یہاں آپ + پر ٹیپ کر کے اور PM کی جانب سے فراہم کردہ کوڈ درج کر کے نئے فنڈز تلاش کر سکتے ہیں۔ فنڈ جوائن کرنے کیلئے Send a join request پر ٹیپ کریں۔
سپورٹ
Exness Investor کے بارے میں ڈھیروں مفید گائیڈز اور FAQs براؤز کریں۔ ہماری کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرنے کیلئے لائیو چیٹ پر ٹیپ کریں یا خصوصیت تجویز کریں پر ٹیپ کر کے ہمیں Exness Investor کو بہتر بنانے کا طریقہ بتائیں۔
پروفائل ٹیب
آپ کی تمام ذاتی معلومات، اکاؤنٹ کا توثیقی اسٹیٹس وغیرہ دکھایا جائے گا۔ آپ اس علاقے کو اپنے سرمایہ کاری کے والٹ میں ڈیپازٹس کرنے نیز رقم نکلوانے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنی ایپ کی ترجیحات (زبان، حلیہ، پُش نوٹیفکیشنز وغیرہ) سیٹ کریں اور یہاں سے کلائنٹ معاہدہ دیکھیں، سائن آؤٹ کریں یا اپنا اکاؤنٹ حذف کریں۔