ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) پورٹ فولیو مینیجر کی تجارتی کارکردگی پر مبنی اسکور ہے۔ اسے فنڈ کی پہلی ٹریڈ کھلنے کے 30 دن بعد دو اقدار کی بارتی اوسط کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
-
حفاظت کا اسکور
- حفاظت کا اسکور دکھاتا ہے کہ PM کتنے اچھے طریقے سے فنڈ میں کیپٹل گنوانے سے بچتا ہے جیسے جب ٹریڈنگ کے دوران ایکوئٹی صفر یا اس سے نیچے گر جاتی ہے۔ اسکور جتنا کم ہوگا، اتنا ہی زیادہ اس مخصوص فنڈ میں اسٹاپ آؤٹ پیش آیا ہوگا۔
-
خطرے میں قدر (VaR) کا اسکور
- خطرے میں موجود رقم (VaR) اسکور دکھاتا ہے کہ PM نے کتنے اچھے طریقے سے ڈرا ڈاؤن کا نظم کیا ہے، جو کہ تیزی سے مندی تک خسارے کی ایک واحد پیمائش ہے۔ VaR اسکور جتنا زیادہ ہوگا، بد ترین صورتحال میں سرمایہ کار کے کیپیٹل کے کا زیادہ حصہ گنوانے کا امکان اتنا کم ہوگا۔
TRL پورٹ فولیو مینیجمنٹ میں موجود فنڈز اور Social Trading میں موجود حکمت عملیوں کو ملحفوظ خاطر رکھتا ہے۔ مختصراً یہ کہ ہر اکاؤنٹ کے VaR اور حفاظتی اسکورز کو روزانہ کیلکولیٹ کر کے ان کا میزان نکالا جاتا ہے۔
اس کی ایک مثال یہاں دی گئی ہے:
ایک ٹریڈر کے پاس تین اکاؤنٹس ہیں:
دن | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | ||||||
ایکوئٹی | ریٹرن | اسٹاپ آوٹ | ایکوئٹی | ریٹرن | اسٹاپ آوٹ | ایکوئٹی | ریٹرن | اسٹاپ آوٹ | |
12/10 | 5000 | - | 0 | 100 | - | 0 | 500 | - | 0 |
12/11 | 6000 | 1.2 | 0 | 150 | 1.5 | 0 | 0 | 0 | 1 |
12/12 | 4000 | 0.66 | 0 | 90 | 0.6 | 0 | 250 | 1 | 0 |
12/13 | 3000 | 0.75 | 0 | 140 | 1.55 | 0 | 400 | 1.6 | 0 |
12/14 | 5000 | 1.66 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 |
12/15 | 4000 | 0.8 | 0 | 120 | 1 | 0 | 300 | 1 | 0 |
- پہلے، ہر اکاؤنٹ کی زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی 90 دن کے عرصے میں نوٹ کی جاتی ہے۔
-
-
- اکاؤنٹ 1 = 6000
- اکاؤنٹ 2 = 150
- اکاؤنٹ 3 = 500
-
مجموعی زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی = (6000+150+500) = 6650
- ہر اکاؤنٹ کا زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی کا تناسب یہ ہے:
-
-
- اکاؤنٹ 1 = 6000/6650 = 0.9022
- اکاؤنٹ 2 = 150/6650 = 0.022
- اکاؤنٹ 3 = 500/6650 = 0.075
-
- اس کے بعد، ہم ہر اکاؤنٹ کا یومیہ VaR اسکور کیلکولیٹ کرنے اور ہر دن کیلئے متعلقہ VaR اسکور کا میزان کرنے کیلئے مندرجہ ذیل فارمولا استعمال کرتے ہیں۔
یومیہ اکاؤنٹ VaR اسکور = ڈرا ڈاؤن x زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی کا تناسب
دن | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | ||||
ڈرا ڈاؤن | VaR اسکور | ڈرا ڈاؤن | VaR اسکور | ڈرا ڈاؤن | VaR اسکور | VaR کُل | |
12/10 | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق |
12/11 | 0 | 0 | 0 | 0 | -1 | -0.075 | -0.075 |
12/12 | -0.34 | -0.3067 | -0.4 | -0.009 | 0 | 0 | -0.3156 |
12/13 | 0.25 | -0.2255 | 0 | 0 | 0 | 0 | -0.2255 |
12/14 | 0 | 0 | -1 | -0.022 | -1 | -0.075 | -0.097 |
12/15 | -0.2 | -0.1804 | 0 | 0 | 0 | 0 | -0.1804 |
- ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے اسٹاپ آؤٹس کے لیے بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور حفاظتی اسکور حاصل کرنے کے لیے روزانہ کے اسٹاپ آؤٹ کے اسکور کا کُل میزان حاصل کرتے ہیں۔
یومیہ اکاؤنٹ حفاظتی اسکور = اسٹاپ آؤٹ x زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی کا تناسب
دن | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | ||||
اسٹاپ آؤٹ | SO اسکور | اسٹاپ آؤٹ | SO اسکور | اسٹاپ آؤٹ | SO اسکور | SO اسکور کا کُل | |
12/10 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/11 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 | -0.075 | -0.075 |
12/12 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/13 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/14 | 0 | 0 | 1 | -0.022 | 1 | -0.075 | -0.097 |
12/15 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
- اس کے بعد، ہم VaR اور حفاظتی اسکور کے مجموعی کالم کے لیے 2.5 فیصد حاصل کرتے ہیں۔
-
-
- VaR اسکور = -0.3156
- حفاظت کا اسکور = -0.097
-
- ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے اس اسکور کو نارملائز کرتے ہیں:
VaR اسکور= 1 / 0.5 + e^3*VaR اسکور
حفاظت کا اسکور =1 / 2 + e^3*حفاظت کا اسکور
-
-
- VaR اسکور = 0.4875
- حفاظت کا اسکور = 0.8988
-
- آخر میں، ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے TRL کو کیلکولیٹ کرتے ہیں.
TRL = 0.6 x VaR اسکور + 0.4 x حفاظت کا اسکور
= 0.6 * 0.4875 + 0.4 * 0.8988
= 0.65202
اس کے بعد ہم اعشاری پوائنٹ کے بعد پہلی دو اقدار لیتے ہیں جو 65 ہے۔ لہذا دکھایا جانے والا TRL 65/100 ہوگا۔
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح کی اہمیت کے بارے میں
جب کسی PM کے پاس خاطر خواہ TRL ہو تو ان کے بنائے گئے فنڈ (یا فنڈز) کو سرمایہ کاران دیکھ پاتے ہیں۔ TRL کی اہمیت دو عوامل پر مبنی ہوتی ہے:
- ایکسٹینٹ اسکور: یہ اسکور PM کی جانب سے کھلے ہوئے آرڈرز کے دورانیے میں ایکوئٹی شیئر کے لحاظ سے مارجن کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈنگ کا تجربہ دکھاتا ہے۔ لازمی طور پر، ہر کھلا آرڈر ایکسٹینٹ اسکور کے اضافے میں مدد کرتا ہے۔ مارجن سے ایکوئٹی کا زیادہ تناسب اور/یا زیادہ طویل دورانیہ اس میٹرک کے بننے کو تیز کرتا ہے، مگر اس سے وابستہ خطرے میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسے درج ذیل کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے:
AUM کا استعمال x دورانیہ
ایکسٹینٹ اسکور کو کیلکولیٹ کرنے کے طریقے کی ایک مثال یہ ہے:
- ایکوئٹی اور مارجن کو ہر ٹریڈ کے بعد ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
تاریخ & وقت | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | |||
ایکوئٹی | مارجن | ایکوئٹی | مارجن | ایکوئٹی | مارجن | |
12/1 10:00 | 1000 | 0 | 500 | 0 | 2000 | 0 |
12/1 12:15 | 900 | 50 | 500 | 0 | 2000 | 0 |
12/1 15:23 | 900 | 50 | 500 | 0 | 1500 | 100 |
12/1 16.10 | 1200 | 0 | 500 | 0 | 1500 | 100 |
- اس کے بعد، تمام اکاؤنٹس کی ایکوئٹی اور مارجن کو بالترتیب جمع کیا جاتا ہے۔
- ایکسپوژر کو مارجن کے میزان/ایکوئٹی کے میزان کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- وقت کے فرق کو پچھلی ٹریڈ کے بعد گزرنے والے سیکنڈز کے لحاظ سے بیان کیا جاتا ہے۔
- ایکسٹینٹ خام کو ایکسپوژر x وقت کے فرق کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- ایکسٹینٹ اسکور کو *12000 سے نارملائز کیے گئے ایکسٹینٹ کے مجموعی میزان کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
تاریخ & وقت | ایکوئٹی کا میزان | مارجن کا میزان | ایکسپوژر | وقت کا فرق | ایکسٹینٹ خام | ایکسٹینٹ کا مجموعی میزان | ایکسٹینٹ اسکور |
12/1 10:00 |
3500 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/1 12:15 | 3400 | 50 | 0.01470588235 | 8142 | 119.7352941 | 119.7352941 | 0.009977941176 |
12/1 15:23 | 2900 | 150 | 0.05172413793 | 11272 | 583.0344828 | 702.7697769 | 0.05856414807 |
12/1 16.10 | 3200 | 100 | 0.03125 | 2797 | 87.40625 | 790.1760269 | 0.06584800224 |
پھر ہم اعشاری نقطے کے بعد پہلی قدر تک راؤنڈ کر دیتے ہیں جو کہ 1 ہے اور اسے استعمال کرتے ہیں۔ لہذا دکھایا جانے والا ایکسٹینٹ اسکور 1/10 ہوگا۔
- ٹریڈنگ کے دن: ٹریڈنگ کی سرگرمی والے دنوں کی تعداد۔
جب PM 10 ٹریڈنگ دنوں میں 10 کے ایکسٹینٹ اسکور تک پہنچ جاتا ہے تو اس کا TRL خاطر خواہ ہو جاتا ہے۔