فنڈز میں، سرمایہ کاران کی کیپیٹل سرمایہ کاری پورٹ فولیو مینیجر (PM) کی جانب سے بنائے گئے ایک ہی فنڈ اکاؤنٹ میں پول کر دی جاتی ہے۔ PM فنڈ اکاؤنٹ سے سرمایہ کردہ کیپیٹل کے ذریعے ٹریڈ کرتا ہے اور آرڈرز سرمایہ کاری کے ایکوئٹی شیئر کے ذریعے ہر سرمایہ کاری پر تفویض کیے جاتے ہیں۔
سرمایہ کاری کا ایکوئٹی شیئر
سرمایہ کاری کا ایکوئٹی شیئر تعین کرتا ہے کہ آرڈرز فنڈ میں کس طرح بالکل درست سرمایہ کاریوں پر تفویض کیے جاتے ہیں اور اس کی کیلکولیشن اس فارمولے کی مدد سے کی جاتی ہے:
ایکوئٹی شیئر = سرمایہ کاری کی ایکوئٹی / فنڈ میں تمام سرمایہ کاریوں کی ایکوئٹی کا میزان
سرمایہ کاری کی ایکوئٹی سے مراد وہ رقم ہے جو سرمایہ کار کے پاس اپنے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ میں کھلے آرڈرز سے کسی بھی منافع یا خسارے کو جمع یا منہا کرنے کے بعد موجود ہوتی ہے۔
کم سے کم آرڈر کی تفویض
PM کیلئے کم سے کم آرڈر کا حجم 0.01 لاٹس ہوتا ہے، جبکہ کم سے کم لاٹ کا سائز جو سرمایہ کاری پر تفویض کیا جا سکتا ہے وہ 0.0001 ہے۔ اس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ سرمایہ کاران کو PM کی جانب سے کم از کم آرڈر کے حجم کھولنے پر بھی آرڈرز موصول ہوں۔
آرڈر کی تفویض کا کیلکولیٹر
پورٹ فولیو مینیجرز کو ذاتی علاقے (PA) کے Portfolio management علاقے میں موجود فنڈ کے صٖحے پر آرڈر تفویض کرنے کا کیلکولیٹر فراہم کیا جاتا ہے تاکہ انہیں اپنے سرمایہ کاران میں آرڈرز تفویض کرنے کے سلسلے میں مدد مل سکے۔
منظر نامے
آرڈر کی تفویض سرمایہ کاریوں، سرمایہ کاران، سرمایہ کاران کی جانب سے سرمایہ کاری کی رقم اور PM کی جانب سے بھیجے گئے آرڈرز کی تعداد کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اس میں شامل ہو سکتا ہے:
- مختلف شیئرز
PM ایک فنڈ شروع کرتا ہے، فنڈ میں ڈیپازٹ نہیں کرتا اور سرمایہ کاران کو مدعو کرتا ہے۔
- سرمایہ کار 1 1000 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے.
- سرمایہ کار 2 1500 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے.
اس طرح فنڈ کے اکاؤنٹ میں کُل رقم 2500 USD بن جاتی ہے۔ PM ایک 2 لاٹ آرڈر کھولتا ہے۔
سرمایہ کار | ایکوئٹی شیئر | آرڈر کی تفویض | |
سرمایہ کار 1 | 1000 USD |
(1000/2500)% = 40% |
(1000/2500) × 2 لاٹ = 0.8 لاٹ آرڈر |
سرمایہ کار 2 | 1500 USD |
(1500/2500)% = 60% |
(1500/2500) × 2 لاٹ= 1.2 لاٹ آرڈر |
- مختلف شیئرز (جاری)
PM ایک فنڈ شروع کرتا ہے، فنڈ میں ڈیپازٹ نہیں کرتا اور سرمایہ کاران کو مدعو کرتا ہے۔
- سرمایہ کار 1 2000 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے.
- سرمایہ کار 2 1500 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے.
- سرمایہ کار 3 1010 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے.
اس طرح فنڈ کے اکاؤنٹ میں کُل رقم 4510 USD بن جاتی ہے۔ PM ایک 2 لاٹ آرڈر کھولتا ہے۔
سرمایہ کار | ایکوئٹی شیئر | آرڈر کی تفویض | |
سرمایہ کار 1 | 2000 USD |
(2000/4510)% = 44.3% |
(2000/4510) × 2 لاٹ = 0.8869 لاٹ آرڈر |
سرمایہ کار 2 | 1500 USD |
(1500/4510)% = 33.2% |
(1500/4510) × 2 لاٹ = 0.6651 لاٹ آرڈر |
سرمایہ کار 3 | 1010 USD |
(1010/4510)% = 22.3% |
(1010/4510) × 2 لاٹ = 0.4478 لاٹ آرڈر |
اس کے بعد، ہم ایکوئٹی شیئر کے لحاظ سے زیادہ بڑی سرمایہ کاریوں کو ترجیح دے کر بقیہ ماسٹر آرڈر تفویض کرتے ہیں۔
- سرمایہ کار 1 کے آرڈر (سب سے بڑی سرمایہ کاری) کیلئے: (2000/4510) x 0.0002 لاٹ = 0.000088691796 = 0.0001 لاٹ
- آخری 0.0001 لاٹ سرمایہ کار 2 کو تفویض کی جائے گی (دوسری سب سے بڑی سرمایہ کاری)۔
حتمی تفویض:
سرمایہ کار 1 | سرمایہ کار 2 | سرمایہ کار 3 |
0.8869 لاٹ + 0.0001 لاٹ = 0.8870 آرڈر | 0.6651 لاٹ + 0.0001 لاٹ = 0.6652 آرڈر | 0.4478 لاٹ آرڈر |
- ایکوئٹی شیئرز
PM ایک فنڈ شروع کرتا ہے، فنڈ میں ڈیپازٹ نہیں کرتا اور سرمایہ کاران کو مدعو کرتا ہے۔ تین سرمایہ کاران 1000 USD فی کس کی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس طرح فنڈ کے اکاؤنٹ میں کُل رقم 3000 USD بن جاتی ہے۔ PM 1 لاٹ آرڈر کھولتا ہے۔
ہر سرمایہ کار کیلئے ایکوئٹی شیئر برابر ہے: %(1000/3000) = %33.33
- سرمایہ کار 1 کو 0.3333 لاٹس تفویض کی جائیں گی۔
- سرمایہ کار 2 کو 0.3333 لاٹس تفویض کی جائیں گی۔
- سرمایہ کار 3 کو 0.3334 لاٹس تفویض کی جائیں گی۔
اگر تمام سرمایہ کاریاں برابر بھی ہوں تب بھی 0.0001 لاٹ باقی رہ جائے گی۔ یہ 0.0001 لاٹ تازہ ترین سرمایہ کاری کو تفویض کی جائے گی یعنی سرمایہ کار 3 0.3334 لاٹ کھولے گا۔
- چھوٹۓ شیئرز
PM فنڈ کھولتا ہے اور اس کے پاس دو سرمایہ کاران ہیں۔
- سرمایہ کار 1 USD 14860 کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔
- سرمایہ کار 2 USD 140 کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔
PM ایک 0.01 لاٹ آرڈر کھولتا ہے۔
- سرمایہ کار 1 کو 0.01 لاٹ تفویض کی گئی ہے۔
- سرمایہ کار 2 کو کوئی آرڈر تفویض نہیں کیا جاتا ہے۔
اس صورت میں، PM کو چاہیے کہ دونوں سرمایہ کاران کو شامل کرنے کیلے 0.02 لاٹس سے زائد کے آرڈرز کھولنے پر غور کرے۔
اہم: اگر نتیجہ میں حاصل ہونے والا حجم 0.01 لاٹ کے کم از کم لاٹ سائز سے کم ہے تو سرمایہ کار کو آرڈر موصول نہیں ہوگا۔
- جزوی طور پر بند ہونا
جزوی طور پر آرڈرز اس صورت میں بند کیے جا سکتے ہیں جب کوئی سرمایہ کار مینوئل طور پر بند کرتا ہے یا پھر اسٹاپ آؤٹ کسی سرمایہ کاری کو خود بخود بند کر دیتا ہے۔
اہم: جب کوئی فنڈ اسٹاپ آؤٹ ہو جاتا ہے تو اس میں موجود سبھی فعال سرمایہ کاریاں بند ہو جاتی ہیں اور فنڈ آرکائیو ہو جاتا ہے۔
PM 1 لاٹ کا آرڈر کھولتا ہے۔
- سرمایہ کار 1 4000 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔
- سرمایہ کار 2 6000 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔
سرمایہ کار | ایکوئٹی شیئر | آرڈر کی تفویض | |
سرمایہ کار 1 | 4000 USD |
%(4000/10000) = 40% |
(4000/10000) × 1 لاٹ = 0.4 لاٹ آرڈر |
سرمایہ کار 2 | 6000 USD |
%(6000/10000) = 60% |
(6000/10000) × 1 لاٹ = 0.6 لاٹ آرڈر |
اگر سرمایہ کار 1 سرمایہ کاری بند کرتا ہے۔
- جزوی طور پر بند کیا گیا آرڈر کا حجم = 0.4 لاٹس۔
- بقیہ آرڈر کا حجم = 1 - 0.4 = 0.6 لاٹس۔
اگر سرمایہ کار 2 سرمایہ کاری بند کرتا ہے۔
- بند کردہ آرڈر کا حجم = 0.6 لاٹس۔
- آرڈر کا بقیہ حجم = 0.6 - 0.6 = 0 لاٹس۔