پورٹ فولیو مینیجر (PM) کوئی فعال آرڈر نہ ہونے پر فنڈز کو آرکائیو کر سکتے ہیں۔ آرکائیو کردہ فنڈز فنڈز کی اس زیادہ سے زیادہ تعداد میں شمار ہوتے ہیں جو ایک PM کے پاس ہو سکتے ہیں اور سرمایہ کاران ان میں نئی سرمایہ کاریاں شروع نہیں کر سکتے۔ فنڈ کو آرکائیو کرنے کی کارروائی ناقابل منسوخ ہوتی ہے۔
نوٹ: جب کسی فنڈ کو اسٹاپ آؤٹ کا سامنا ہوتا ہے تو تمام فعال سرمایہ کاریاں بند اور آرکائیو ہو جاتی ہیں۔ آپ آرکائیو کردہ فنڈز کے ٹیب میں فنڈز دیکھ سکتے ہیں۔
فنڈز آرکائیو کرنے کا طریقہ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور Portfolio management ٹیب منتخب کریں۔
- آپ جو فنڈ آرکائیو کرنا چاہیں اس پر View details پر کلک کریں۔
- سیٹنگز ٹیب منتخب کریں۔
- Archive the fund پر کلک کریں۔
- اگر فنڈ آرکائیو کرنے کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے تو ایک توثیقی صفحہ آپ سے اس کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے کہے گا۔
- فنڈ آرکائیو ہو جائے گا۔
فنڈ آرکائیو ہونے سے کیا ہوتا ہے؟
-
نئے سرمایہ کاران کیلئے:
- فنڈ لنک اور کوڈ یا QR کوڈ کے ذریعے فنڈ شمولیت یا سرمایہ کاری کیلئے غیر دستیاب ہو جائے گا۔
-
موجودہ سرمایہ کاران کیلئے:
- تمام فعال سرمایہ کاریاں بند ہو جائیں گی۔
- فنڈ صرف دیکھنے کیلئے دستیاب رہے گا۔
-
PM کیلئے:
- تمام زیر التواء درخواستیں خودکار طور پر مکمل ہو جائیں گی۔
- تمام فعال سرمایہ کاریاں بند ہو جائیں گی۔
- کارکردگی کی فیس کو بلنگ کی مدت کے اختتام پر ادا کیا جائے گا۔
- فنڈ صرف دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگا۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ آرکائیو ہو جائے گا۔