پورٹ فولیو مینیجر (PM) یا حکمت عملی کے مینیجر (SP) کے پاس ذاتی علاقہ میں پورٹ فولیو مینجمنٹ ٹیب میں اپنے سرمایہ کاران کی مکمل فہرست دیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
اس کا تعین کرنے کا طریقہ
- ذاتی علاقہ میں لاگ ان کریں
- پورٹ فولیو مینیجمنٹ، پھر سرمایہ کاران والا ٹیب منتخب کریں۔
سرمایہ کاروں کی تلاش کے فلٹرز
سرمایہ کاران کا ٹیب ڈیفالٹ طور پر تمام سرمایہ کاران دکھائے گا لیکن ایسے فلٹرز دستیاب ہیں جو مخصوص معیار کیلئے سرمایہ کاران کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں۔
- تلاش بار: کسی سرمایہ کار کو اس کے نام سے تلاش کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- سرمایہ کاران کا ڈراپ ڈاؤن: فعال سرمایہ کاریوں والے اور بغیر فعال سرمایہ کاریوں والے سرمایہ کاروں کو فلٹر کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
- فنڈز کا ڈراپ ڈاؤن: تمام فنڈز یا مخصوص فنڈ کے لحاظ سے سرمایہ کاروں کو فلٹر کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
- ممالک کا ڈراپ ڈاؤن: سرمایہ کاروں کو ان کے ملک کے لحاظ سے فلٹر کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
ڈسپلے شدہ سرمایہ کاروں کی ترتیب بندی یوں کی جا سکتی ہے: نئی ترین سب سے پہلے، لگائی گئی رقم - کم سے زیادہ، لگائی گئی رقم - زیادہ سے کم، ادا شدہ فیس - کم سے زيادہ، ادا شدہ فیس - زیادہ سے کم، اور نام۔ صفحہ کے آخری حصے میں ایک ڈراپ ڈاؤن ہے جو آپ کو ایک بار میں جتنے ممبرز (بہ لحاظ ڈیفالٹ 10) ڈسپلے کیے جاتے ہیں ان کو منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
سرمایہ کار کی فہرست کی تفصیلات
سرمایہ کار کی فہرست میں ہر سرمایہ کار کیلئے بڑی تعداد میں تفصیلات دکھائی جاتی ہیں۔
ذاتی معلومات
- سرمایہ کار کا نام اور ای میل پتہ۔
- وہ تاریخیں جب سرمایہ کار پہلی بار فنڈ/حکمت عملی میں شامل ہوا، اور پہلی بار ایک سرمایہ کاری کھولی۔
- ڈاؤن لوڈ کے قابل POA دستاویز کا لنک۔ نوٹ کریں کہ POA صرف اس صورت میں قابل اطلاق ہوتا ہے جب سرمایہ کاران فنڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
- سرمایہ کار جن متعدد فنڈز میں شامل ہوا ہے ان کا نام۔
کارکردگی کی تفصیلات
ان تفصیلات کو دو اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، لائف ٹائم مالی تفصیلات اور فعال سرمایہ کاری کی تفصیلات۔
عمر بھر کی مالی تفصیلات
- کُل سرمایہ کی گئی رقم: تمام فنڈز میں تمام سرمایہ کاریوں کی شروع میں سرمایہ کی گئی رقم کا میزان۔
- کل فیس: پجھلی بلنگ کی مدت کے لیے کمائی گئی فیس اور موجودہ بلنگ کی مدت کے لیے متوقع فیس کا میزان۔
- نفع: بند اور کھلی سرمایہ کاری دونوں آرڈرز کے لیے ٹریڈنگ کے نتائج کا میزان۔
- منافع: لگائی رقم سے تقسیم کردہ تمام سرمایہ کاری آرڈرز کیلئے کل ٹریڈنگ کا نتیجہ۔
فعال سرمایہ کاری کی تفصیلات
- سرمایہ کی گئی رقم: تمام فنڈز میں فعال سرمایہ کاریوں میں لگائی گئی رقم کا میزان۔
- ایکوئٹی: فنڈز میں فعال سرمایہ کاریوں کی موجودہ لاگت۔
- کل فیس: موجودہ بلنگ کی مدت کے لیے متوقع فیس۔
- منافع: کھلے ہوئے سرمایہ کاری کے آرڈرز کے لیے ٹریڈنگ کے نتائج۔
- ریٹرن: لگائی رقم سے تقسیم کردہ فعال سرمایہ کاری آرڈرز کیلئے کل ٹریڈنگ کا نتیجہ۔
- کٗل ایکوئٹی: حکمت عملی کی ایکوئٹی اور تمام سرمایہ کاریوں کی ایکوئٹی کا کُل میزان۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.