پورٹ فولیو مینیجر (PM) کے پاس ممکنہ سرمایہ کاران کیلئے اپنے اور اپنے فنڈز کے بارے میں حسب منشاء مواد شامل کرنے کے کئی مواقع ہوتے ہیں۔ تاہم اس کی پُرزور تجویز کی جاتی ہے کہ PM اپنی پروفائل کو سیٹ اپ اور فنڈز کا انتظام کرتے ہوئے مواد کی گائیڈ لائنز سے آگاہ رہیں۔
پورٹ فولیو مینیجر مواد کی گائیڈ لائنز یقینی بناتی ہیں کہ فنڈ میں ایسا مواد شامل نہ ہو جسے گمراہ کن، غلط یا غیر مناسب تصور کیا جائے۔
PM فنڈ کے مندرجہ ذیل پہلوؤں کو حسب منشاء بنا سکتا ہے:
مندرجہ ذیل ہر آئٹم کیلئے ان گائیڈ لائنز کے بارے میں مزید جانیں یا یہ جاننے کیلئے کہ اگر گائیڈ لائنز فالو نہ کی جائیں تو مواد کس طرح موڈریٹ کیا جاتا ہے لنک فالو کریں۔
پورٹ فولیو مینیجر پروفائل
PM کی پروفائل ہر اس فنڈ میں دکھائی جاتی ہے کہ جس کا نظم PM کرتا ہے تاکہ ممکنہ سرمایہ کاران کو ان کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ PM اپنی پروفائل سیٹ اپ کرنے کیلئے ذمہ دار ہے جس میں رجسٹریشن کے دوران ان کی جانب سے شامل کیا گیا نام شامل ہے جسے حسب منشا نہیں بنایا جا سکتا۔
دیگر تفصیلات میں شامل ہیں:
- الّا یہ کہ کمپنی کی صوابدید میں اس کے حوالے سے عذر پیش کیا گیا ہو، ذاتی طور پر ان کی زیر نظم پروفائلز کا لازمی سوشل میڈیا لنک۔
- ان کے ٹریڈنگ اسٹائل، تجربے اور مقاصد کیلئے پیشہ ورانہ پس منظر کی تفصیل۔ 1000 کریکٹرز تک محدود ہے۔
پروفائل کی تصویر
PM اپنے آلے سے اپنی تصویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اگر وہ:
- 800x800 پکسلز کی ہو
- <15mbs کی ہو
- ایک png. یا jpg. فائل ہو
پروفائل کی تصویر آپشنل ہے تاہم تصویر کو اکاؤنٹ ہولڈر کی نمائندگی کرنی چاہیے نیز ان کے موجودہ حلیے کی معقول عکاسی کرنی چاہیے؛ اپ لوڈ کردہ کوئی بھی تصویر چیک کی جاتی ہے اور اگر اس میں حقیقی انسانی چہرہ شامل نہ ہو تو مسترد کی جا سکتی ہے (پھول، کارٹون، جانور وغیرہ)۔
فنڈ کا نام اور تفصیل
فنڈ بنانے کے دوران فنڈ کا نام (1 سے 20 کریکٹرز تک) اور تفصیل (1 سے 500 کریکٹرز تک) بنانے کا موقع ہوتا ہے، مگر انہیں فنڈز کا نظم کرتے ہوئے کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ فنڈ کا نام اور تفصیل تمام سرمایہ کاران کیلئے مرئی ہے، ان کیلئے بھی جن کے پاس فنڈ میں سرمایہ کاریاں موجود نہیں ہیں۔
مواد کی موڈریشن
PM کی طرف سے فراہم کردہ مواد موڈریشن سے مشروط ہے اور ہماری گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے PMs کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یہ موڈریشن پورٹ فولیو مینیجمنٹ پلیٹ فارم سمیت، کسی بھی Exness ایفیلیٹ پروڈکٹ کے ذریعے کسی بھی شکل میں شیئر کیے جانے پیغامات پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
Exness کسی بھی وجہ سے، بشمول مندرجہ ذیل وجوہات (لیکن ان تک محدود نہیں)، کسی بھی تجویز کردہ اور/یا موجودہ فنڈ کے نظر آنے کو مسترد اور/یا بلاک کرنے کا حق رکھتی ہے:
- فنڈ کی فراہم کردہ تفصیل اور/یا فنڈ سے منسلک PM کا سوشل میڈیا صفحہ معاہدے کی شقوں کے مطابق نہیں ہے اور/یا کمپنی کی کسی اور ریگولیشن کے مطابق نہیں ہے اور/یا اس میں غیر قانونی اور/یا غیر اخلاقی حوالے ہیں اور/یا معقول نہیں ہے اور/یا اس میں ہم آہنگی نہیں ہے اور/یا گمراہ کُن معلومات فراہم کر رہی ہے؛
- فنڈ اور/یا فنڈ سے وابستہ PM کے کسی بھی سوشل میڈیا صفحہ کیلئے منتخب کردہ فنڈ کا نام گمراہ کن اور/یا توہین آمیز ہے اور/یا نسل پرستی سے متعلق یا مذہبی حوالوں پر مشتمل ہے اور/یا غیر قانونی کارروائیوں کا حوالہ دیتا ہے اور/یا اس میں کچھ مخصوص اخلاقی یا اصولی معیارات کا احترام نہیں کیا گیا ہے؛
- پروفائل سے وابستہ منتخب کردہ تصویر میں کوئی نابالغ (بچہ) دکھایا گیا ہے اور/یا نامناسب ہے اور/یا گمراہ کن ہے اور/یا کسی مذہب اور/یا نسل کی توہین کی گئی ہے اور/یا اس میں غیر قانونی کارروائیوں کا تذکرہ کیا گيا ہے اور/یا اس میں مخصوص اخلاقی اور اصولی معیارات کا احترام نہيں کیا گيا ہے اور/یا یہ غیراخلاقی ہے؛
- PM کے اکاؤنٹ میں مخصوص PM اکاؤنٹ کی قسم کے کم سے کم فنڈ کے تقاضوں کے مطابق کافی فنڈز موجود نہیں ہیں؛
- کمپنی کی جانب سے متعلقہ یا مناسب سمجھی گئی کسی اور وجہ کی بنیاد پر۔
تجویز کی جاتی ہے کہ Exness سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بھیجے گئے تمام پیغامات مندرجہ ذیل اصولوں کے مطابق ہوں:
- ایسی پورٹ فولیو مینیجمنٹ سروسز فراہم کرنے کی اہلیت سے متعلق بیانات جن کیلئے لائسنس، رجسٹریشن اور/یا ان کے اور/یا سرمایہ کاران کے رہائشی اسٹیٹس میں اس جیسا کچھ درکار ہو سکتا ہے۔ دھوکہ دہی اور شخصیت گیری ممنوع ہیں (مثلاً اگر Exness اکاؤنٹ اس کمپنی کے ساتھ رجسٹر نہ کیا گیا ہو تو PM کو یہ دکھانا یا اشارہ نہیں دینا چاہیے کہ فنڈز کا انتظام کسی مخصوص کمپنی کی جانب سے کیا جاتا ہے)؛ الّا یہ کہ ایسا کرنا کمپنی کی صوابدید پر جائز ہو۔
- ایسے بیانات پیش کرنا جن کے مطابق Exness یا اس کے ایفیلیٹس ان کی طرف سے شائع کردہ، پوسٹ کردہ یا دیگر صارفین کے ساتھ شیئر کردہ مواد کی توثیق کرتے ہيں، اس پر اختیار رکھتے ہيں اور/یا اس کی درستگی اور کامل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں (مثلا Exness فنڈ، Exness کی جانب سے مظور شدہ)؛
- اپنے تجربے اور معلومات اور/یا تجارتی حکمت عملی اور/یا اپنی مجازیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنا اور/یا دیگر صارفین کو کسی بھی طور پر گمراہ کرنا؛
- Exness، اس کے ایفیلیٹس، ملازمین، شیئر ہولڈرز یا اس کے کوئی بھی ایسوسی ایٹ یا دیگر صارفین وغیرہ کی توہین، ملامت، ہراساں اور/یا بے عزتی کرنے والے بیانات دینا؛
- ایسے بیانات دینا جن کے ذریعے دیگر کسی بھی دوسرے ادارے اور/یا پروڈکٹ سے غیر متعلق کسی بھی اور سروس کی تشہیر ہوتی ہو؛
- ایسے کوئی بھی بیانات جن میں جنسی طور پر غیر مناسب یا توہین آمیز مواد شامل ہو، جس میں تعصب، نسل پرستی، نفرت یا گالم گلوچ شامل ہو یا جو نفرت انگیز،دھمکی آمیز یا فحش نوعیت کا ہو؛ تشدد پر اکسائے یا جس میں عریانی یا واضح اور ناحق تشدد شامل ہو؛
- غیر مجاز تجارتی مواصلات (جیسے کہ اسپام) بھیجنا یا کسی دوسرے طریقے سے پوسٹ کرنا؛
- خودکار طریقوں (جیسے کہ ہارویسٹنگ بوٹس، روبوٹس، اسپائیڈرز یا اسکریپرز) سے صارفین کا مواد یا معلومات اکٹھی اور/یا استعمال/نقل کرنا یا ہماری ویب سائٹس اور/یا سروسز تک رسائی حاصل کرنا;
- ہماری ویب سائٹس پر اور/یا ہماری سروسز کے ذریعے غیر قانونی ملٹی لیول مارکیٹنگ، جیسے کہ پیرامیڈ سکیم میں حصہ لینا؛
- وائرسز یا دیگر اقسام کا نقصاندہ کوڈ اپ لوڈ کرنا؛
- ذاتی معلومات اور/یا لاگ ان کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنا یا کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنا؛
- Exness کی ویب سائٹس اور/یا Exness کی سروسز کے ذریعے غیر قانونی، گمراہ کن، نقصان دہ یا امتیازی کام کرنا؛
- ایسا کوئی بھی کام کرنا جس سے Exness کی موزوں کارکردگی غیر فعال ہونے، اس پر بوجھ پڑنے یا نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو جیسے کہ سروس معطل کرنے کا حملہ اور/یا ان قوائد و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی ترغیب دینا۔
- کسی فنڈ اور/یا کارکردگی سے متعلق گمراہ کن اور/یا حتمی اور/یا جھوٹے/غلط بیانات دینا اور/یا فنڈ کی کارکردگی کی ضمانت دینتا اور/یا غیر متوازن تفصیلات بنانا، جن کا جھکاؤ مثبت کی طرف زیادہ ہو (مثلاً گارنٹی شدہ منافع، بہترین فنڈ، مستحکم آمدنی، پیسے کمانا شروع کریں، امیر ہو جائیں، لکھ پتی بنیں)۔ ایسے بیانات سے بچنا چاہیے یا کم از کم ان کے ساتھ متعلقہ اور مناسب خطرے کے انکشافات ہونے چاہئیں۔ مثلاً، حتمی بیانات سے بچنے کیلئے آپ 'ممکنہ'، 'امکان'، 'شاید'، 'تخمینی' جیسے الفاظ استعمال کر سکتے ہیں؛
- خود کو Exness کے ملازم یا نمائندے کے طور پر ظاہر کرنا۔ یہ بیان کرنا کہ Exness آپ کی سرگرمیوں اور کارروائیوں کی تائید کر رہی ہے (مثلاً Exness پورٹ فولیو مینیجر)؛
- متعلقہ اجازتوں کے بغیر تیسری پارٹیوں بشمول مگر بلاتحدید ریگولیٹری اداروں، حکام وغیرہ کے حوالے دینا اور ویژوئلز/لوگوز استعمال کرنا؛
- بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے حوالے دینا؛
- غیر مصدقہ پابندیاں لگانا/سرمایہ کاران کو ہدایات دینا کہ کس طرح، کب اور کتنی سرمایہ کاری کرنی ہے اور/یا رقم نکلوانی ہے یا اس طرح کی دوسری ہدایات۔
پورٹ فولیو مینیجر کے مواد کی گائیڈ لائنز Exness کلائنٹ کے معاہدے کا اہم حصہ ہیں اور ہم Exness کے کلائنٹ معاہدہ میں بیان کردہ اصولوں کی مستقل خلاف ورزیوں کی صورت میں صارف پر پابندی لگانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔