پورٹ فولیو مینیجر (PM) کے طور پر فنڈ بنانے کے بعد، آپ فنڈ کے صفحے کے ذریعے اس کا نظم اور اسے مانیٹر کر سکتے ہیں۔
فنڈ کا صفحہ کھولنا:
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور Portfolio management ٹیب پر جائیں۔
- فنڈ پر View details کو کلک کریں۔
یہاں پیش کردہ ٹیبز میں شامل ہیں:
- Overview: یہ ٹیب فنڈ کی کارکردگی سے متعلق عمومی خلاصہ اور بنیادی میٹرکس فراہم کرتا ہے۔ فنڈ کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے اس ٹیب کو تفصیلاً دریافت کریں۔
- Fee report: فنڈ کی کمائی گئی کارکردگی کی فیس سے متعلق اعداد و شمار یہاں دستیاب ہیں۔ کارکردگی کی فیس کی رپورٹ کے بارے میں مزید جانیں۔
- درخواستیں: مخصوص جوائن، تفویض شروع اور بند کرنے کی درخواستیں یہاں موجود ہیں۔
- Order allocation: آرڈر کی تفویض کا کیلکولیٹر آپ کی تمام موجودہ سرمایہ کاریوں کیلئے کم از کم درکار حجم فراہم کرتا ہے۔ کیلکولیٹر صرف سرمایہ کاران کے سرمایہ کاری شروع کرنے کے بعد ہی فعال ہو سکتا ہے۔
- Investments: آپ فعال اور بند سرمایہ کاریوں کے کارکردگی کے میٹرکس یہاں مانیٹر کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
- Associates: ان ایسوسی ایٹس کی فہرست جو کارکردگی کی فیس سے حصہ کماتے ہیں یہاں موجود ہے۔ نیا لنک جنریٹ کرنے کیلئے Invite Referral Associate پر کلک کریں۔
- Fee sharing: ایسوسی ایٹس کی خصوصیت سے قبل زیر التواء اور فعال فیس شیئرنگ کے وقوعات یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
نوٹ: ایسے PMs جن کی فیس شیئرنگ کا کوئی وقوعہ سیٹ نہیں ہے یا جو فیس شیئرنگ کے تمام موجودہ وقوعات کو حذف کر چکے ہیں، انہیں Associates ٹیب پر بھیج دیا جائے گا۔
- Settings: فنڈ کی سیٹنگز جیسے فنڈ کے نام اور تفصیل، سرمایہ کاری کی رقم، کارکردگی کی فیس، ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی سیٹنگز، تفویض شروع کرنے اور آرڈر کی مرئیت میں ترمیم یا تبدیلی اس ٹیب میں انجام دی جا سکتی ہے نیز یہاں فنڈ آرکائیو کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔