فنڈ کا صفحہ پورٹ فولیو مینیجر (PM) کو فنڈز کے نظم اور نگرانی کے لیے مفید معلوماتی ٹیبز پیش کرتا ہے۔
فنڈ کا صفحہ کھولنے کے لیے:
- ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- Portfolio Management کو کھولیں۔
- کسی بھی فنڈ کے لئے View details پر کلک کریں۔
- معلوماتی ٹیبز پیش کیے جاتے ہیں۔
فنڈ کے صفحے میں شامل معلوماتی ٹیبز میں شامل ہیں:
مجموعی جائزہ
فنڈ کی کارکردگی کے بارے میں بنیادی میٹرکس عمومی جائزے میں دکھائے جاتے ہیں، اور فنڈ کے ڈیٹا کا عمومی خلاصہ فراہم کرتے ہیں۔
فنڈ کی کارکردگی کی نگرانی کے طریقے کے بارے میں ہمارے مضمون میں عمومی جائزے کو تفصیل سے دریافت کیا گیا ہے۔
فیس کی رپورٹ
کارکردگی کی فیس جو اس فنڈ نے PM کو کما کر دی ہے کے اعداد و شمار فیس رپورٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔
کارکردگی کی فیس کی رپورٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے لنک فالو کریں۔
درخواستیں
PMs کو اس فنڈ کا نظم کرتے وقت تین اقسام کی درخواستیں مل سکتی ہیں جن کی انہیں تصدیق کرنی ہوتی ہے، بشمول:
- سرمایہ کار شامل کرنے کی درخواست: ان سرمایہ کاروں کی طرف سے درخواستیں جنہوں نے فنڈ میں شامل ہونے کیلئے فنڈ لنک کا استعمال کیا ہے۔
- تفویض شروع کرنے کی درخواست: مینوئل تفویض کے ساتھ، یہ نئی سرمایہ کاریاں شروع کرنے کی درخواستیں ہیں۔
- سرمایہ کاری بند کرنے کی درخواست: سرمایہ کاریاں بند کرنے والے سرمایہ کاروں کی درخواستیں یہاں بھیجی جاتی ہیں۔ PMs درخواست کو قبول کر سکتے ہیں، یا وہ 36 گھنٹوں کے بعد خود بخود بند ہو جاتی ہیں۔
آرڈر کی تفویض
تفویض کا کیلکولیٹر ٹول PMs کو تمام سرمایہ کاریوں کے لیے تفویض کیے جانے والے کم از کم درکار حجم کو چیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلکولیٹر صرف تبھی فعال ہوتا ہے جب کوئی سرمایہ کار فنڈ میں فعال ہوتا ہے۔
تفویض کے لئے عمومی اصولوں میں شامل ہیں:
- کم سے کم ٹریڈنگ حجم جو سرمایہ کاری پر تفویض کیا جا سکتا ہے وہ 0.0001 ہے۔
- سرمایہ کاریوں کی بڑی تعداد یا ان کی ایکوئٹیز کے درمیان زیادہ بڑے فرق کیلئے تمام سرمایہ کاریوں پر زیادہ بڑا آرڈر تفویض کرنا درکار ہوتا ہے۔
لنک کردہ مضمون کے ذریعے آرڈر کی تفویض کے بارے میں مزید پڑھیں۔
سرمایہ کاریاں
فنڈ کے اندر انفرادی سرمایہ کاریوں کی کارکردگی کے میٹرکس اس علاقے میں درج ہیں۔ یہاں کسی بھی سرمایہ کاری پر کلک کرنے سے اس کی تفصیلات کھل جاتی ہیں۔ PMs کو یہاں سرمایہ کاری کی کارکردگی کا ڈیٹا سرمایہ کاروں کے اطمینان کو ماپنے کے لیے مددگار معلوم ہو سکتا ہے۔
اس علاقے کا تفصیلاً جائزہ سرمایہ کاری کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے طریقے سے متعلق ہمارے مضمون میں مل سکتا ہے۔
PMs کو ان کے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ٹریڈنگ سرگرمی کی بنیاد پر ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) تفویض کی جاتی ہے۔ کم TRL کا نتیجہ یہ ہو سکتا ہے کہ PM اپنے فنڈز میں نئے سرمایہ کاروں کو قبول کرنے کے قابل نہ رہے۔
ایسوسی ایٹس
ایسوسی ایٹ وہ شخص ہوتا ہے جسے PM نے فنڈ میں سرمایہ کاروں کے ذریعے کمائی جانے والی ارکردگی کی فیس کا ایک فیصد بانٹنے کے لیے منتخب کیا ہو۔ ایک PM ممکنہ ایسوسی ایٹ کے ساتھ شیئر کیے جانے والے لنک کو بنانے کے مراحل شروع کرنے کیلئے Invite Referral Associate پر کلک کرتا ہے، اور ممکنہ ایسوسی کو آفر قبول کرنے کے لیے لنک کا استعمال کرنا لازمی ہے۔ سیٹ اپ کے دوران PM کی طرف سے فیس کا حصہ متعین کیا جاتا ہے۔ PM خود کو اس فنڈ کے لیے ایسوسی ایٹ نہیں بنا سکتا جس کا وہ نظم کرتے ہیں۔
PM اپنے کسی بھی فنڈ کے لیے متعدد ایسوسی ایٹس کو مدعو کر سکتا ہے، اور ایک ایسوسی ایٹ کو ایک ساتھ متعدد فنڈز سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔
ہمارے لنک کردہ مضمون میں کارکردگی کی فیس کی شیئرنگ کے بارے میں مزید پڑھیں۔
فیس شیئرنگ
کارکردگی فیس شیئرنگ فیچر کے ہمارے پرانے ورژن سے جن PMs کی فیس شیئرنگ کی فعال یا زیر التواء ونڈوز ہیں وہ انہیں یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ فیس شیئرنگ کے ان آپشنز کو حذف کرنا ممکن ہے۔
ایسے PMs جن کی فیس شیئرنگ کی کوئی ونڈو سیٹ نہیں ہے یا جو فیس شیئرنگ کے تمام موجودہ ونڈوز کو حذف کر چکے ہیں، انہیں Associates ٹیب پر بھیج دیا جائے گا۔
سیٹنگز
فنڈ کو حسب منشاء بنانے کی سیٹنگز یہاں پائی جاتی ہیں، ذیل میں ہر سیٹنگ کی مختصر تفصیل کے ساتھ۔
فنڈ کا نام اور تفصیل
فارم فیلڈ پر کلک کرکے، تبدیلی کر کے اور Save Changes پر کلک کرکے فنڈ کا نام اور/یا تفصیل کو اپ ڈیٹ کریں۔ فنڈ کا نام 1 اور 20 کریکٹرز کے درمیان ہونا لازمی ہے، اور تفصیل کی حد 500 کریکٹرز ہیں۔
سرمایہ کاری کی رقم اور کارکردگی کی فیس
کارکردگی کی فیس کی شرح کو 0% اور 50% کے درمیان کہیں بھی سیٹ کریں۔ کم از کم سرمایہ کاری کی شرح، جو کہ کم از کم رقم ہے جو ایک سرمایہ کار اس فنڈ میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، USD 10 سے USD 1 000 000 000 کے درمیان کسی بھی رقم پر سیٹ کی جا سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی رقم آپشنل ہے اور کسی بھی رقم پر سیٹ کی جا سکتی ہے۔ یہاں کی سیٹنگز صرف نئی سرمایہ کاریوں پر لاگو ہوتی ہیں۔
کارکردگی کی فیس PM کی جانب سے بلنگ کی مدت کے اختتام پر کمائے جانے والے سرمایہ کاری کے منافع کا فیصد ہے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی سیٹنگز
فنڈ سے منسلک ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے سیٹ شدہ میں سے یا حسب منشاء زیادہ سے زیادہ لیوریج کا انتخاب کریں۔
تفویض شروع کریں
تفویض شروع کرنے سے مراد وہ وقت ہے جب سرمایہ کار کی جانب سے کوئی سرمایہ کاری بنانے پر آرڈرز کو سرمایہ کاریوں پر نقل کیا جاتا ہے۔ یہاں فوری آغاز اور مینوئل آغاز تفویض کی اقسام کے درمیان سوئچ کریں۔
تبدیلیاں صرف فنڈ میں ہونے والی نئی سرمایہ کاریوں پر لاگو ہوتی ہیں۔
آرڈرز کی مرئیت
Show orders اور Hide orders میں سے انتخاب کریں، جو آرڈرز کو بالترتیب سرمایہ کاروں کے لیے مرئی یا سرمایہ کاروں سے پوشیدہ بناتے ہیں۔
مرئی پر سیٹ ہونے پر، سرمایہ کاران سرمایہ کاری کی تفصیلات کے صفحہ پر صرف اپنی سرمایہ کاریوں پر تفویض کردہ آرڈرز دیکھ سکتے ہیں۔
فنڈ آرکائیو کریں
یہ آپشن فنڈ کو آرکائیو کر دے گا جس سے یہ سرمایہ کاری کرنے کیلئے عدم دستیاب ہو جاتا ہے۔
نوٹ: جب کوئی فنڈ اسٹاپ آؤٹ ہو جاتا ہے تو اس میں موجود سبھی فعال سرمایہ کاریاں بند ہو جاتی ہیں اور فنڈ آرکائیو ہو جاتا ہے۔ آرکائیو شدہ فنڈز Funds and Strategies کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.