Exness Investor ایک جامع سروس ہے جو سرمایہ کاران کیلئے کاپی ٹریڈنگ اور پورٹ فولیو مینجمنٹ دونوں فراہم کرتی ہے: صارفین ٹریڈرز کو نقل کرتے ہیں جنہیں حکمت عملی کے فراہم کنندگان کہا جاتا ہے یا سرمایہ لگاتے ہیں جس کا نظم پورٹ فولیو مینیجرز کرتے ہیں۔
Exness Investor سرمایہ کاران کیلئے دو اہم فنکشنز پیش کرتے ہیں:
پورٹ فولیو نقل کرنا
سرمایہ کاران سرمایہ کاری کے اکاؤںٹ سے لنک حکمت عملی میں اپنی رقم ڈیپازٹ کرتے ہیں۔ اپنے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ میں موجود سرمایہ کے ساتھ، وہ حکمت عملی فراہم کنندگان (SP) کی جانب سے کی گئی ٹریڈز کاپی کرتے ہیں۔ SPs تجربہ کار ٹریڈز ہوتے ہیں جو اپنی حکمت عملی پر سرمایہ کاران کو مدعو کرتے ہیں جو کہ اہم کارکردگی کا ڈیٹا ٹریک کرنے کیلئے SP کی جانب سے استعمال کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ پروفائل ہے۔
جب SPs اپنے حکمت عملی اکاؤنٹ پر ٹریڈ کرتے ہیں تو سرمایہ کاران انہیں کاپی کرتے ہیں جبکہ حکمت عملی کے منافع بخش ہونے کی صورتوں میں سبھی تناسب کے لحاظ سے کمائیاں شیئر کرتے ہیں۔
پورٹ فولیو نقل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے:
- SP اپنے ذاتی علاقہ کے Exness پورٹ فولیو مینجمنٹ فنکشن کے ذریعے حکمت عملی بناتے ہیں۔
- SP ممکنہ سرمایہ کاران کے ساتھ اس حکمت عملی کا لنک یا کوڈ شیئر کرتا ہے۔
- سرمایہ کاران حکمت عملی تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ لنک یا کوڈ استعمال کرتے ہیں اور Exness Investor ایپ یا Exness ذاتی علاقہ کے ذریعے تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
- سرمایہ کاران اب حکمت عملی جوائن کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں۔
- SP کو یہ درخواست موصول ہوتی ہے اور اس کے پاس منظور یا مسترد کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
- منظور ہونے کے بعد، سرمایہ کار اپنے سرمایہ کاری کے والٹ میں ڈیپازٹ کروانے کے بعد حکمت عملی میں سرمایہ کاری کھول سکتا ہے۔
- SP معمول کے مطابق ٹریڈ کریں گے جبکہ یہ ٹریڈز خود بخود سرمایہ کاران کی جانب سے کاپی ہو جائیں گی جنہوں نے حکمت عملی جوائن کی ہے۔
- منافع بخش ہونے پر، منافع کا کچھ حصہ SP کیلئے کارکردگی کی فیس کے طور پر کاٹا جاتا ہے۔ فیس کا ریٹ SP کی جانب سے طے ہوتا ہے۔ سرمایہ کاران ان ٹریڈز سے بھی منافع کماتے ہیں جو نقل کرنے کے جزو عام کے ذریعے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- سرمایہ کاران حکمت عملی میں سرمایہ کاری روکنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ان کی سرمایہ کاری فوراً رک جائے گی
- SP کو ٹریڈ کرتے ہوئے ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) تفویض کی جاتی ہے۔ سرمایہ کار SP کے TRL سے ان کی ٹریڈنگ کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں جبکہ SPs کے اچھی ٹریڈنگ کرنے کی صورت میں اس بات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔
پورٹ فولیو مینیجمنٹ
سرمایہ کاران اپنی رقم فنڈ میں ایک ساتھ اکٹھی کرتے ہیں جس کا نظم پورٹ فولیو مینیجر (PM) کہلائے جانے والے تجربہ کار ٹریڈر کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ PM فنڈ میں تمام سرمایہ کاران کی جانب سے فراہم کردہ مکمل سرمایہ سے ٹریڈ کرتا ہے اور منافع ہر سرمایہ کار کو اس کی سرمایہ کاری کے تناسب کے لحاظ سے تقسیم کرتا ہے (جسے ایکوئٹی شیئر فارمولے کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے)۔
سرمایہ کاران PM کی جانب سے نظم کردہ فنڈ میں سرمایہ لگائی گئی رقم کے تناسب کے لحاظ سے منافع کماتے ہیں۔
پورٹ فولیو مینجمنٹ کا طریقہ کار یہ ہے:
- PM Exness پورٹ فولیو مینیجمنٹ سسٹم استعمال کرکے ایک فنڈ سیٹ اپ کرتا ہے۔
- PM متوقع سرمایہ کاروں کے ساتھ اس فنڈ کا ایک لنک یا کوڈ شیئر کرتا ہے۔
- سرمایہ کاران Exness Investor ایپ میں یا Exness کے ذاتی علاقہ میں فنڈ کی تفصیلات دیکھنے کیلئے یہ لنک یا کوڈ استعمال کرتے ہیں اور اگر دلچسپی رکھتے ہوں تو فنڈ جوائن کرنے کی درخواست بھیجتے ہیں۔
- PM کو یہ درخواست موصول ہوتی ہے اور اس کے پاس منظور یا مسترد کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
- منظور ہونے کے بعد، سرمایہ کار اپنے سرمایہ کاری کے والٹ میں ڈیپازٹ کروانے کے بعد اس فنڈ میں سرمایہ کاری کھول سکتا ہے۔
- PM اب معمول کے مطابق ٹریڈز کر سکتا ہے، اس کا سرمایہ فنڈ میں تمام سرمایہ کاران کی رقم کے پول پر مشتمل ہوتا ہے۔
- منافع بخش ہونے پر، منافع کا کچھ حصہ PM کیلئے کارکردگی کی فیس کے طور پر کاٹا جاتا ہے۔ فیس کا ریٹ PM کی طرف سے طے کیا جاتا ہے۔ سرمایہ کاران بھی اپنی سرمایہ کاریوں کے تناسب کے لحاظ سے منافع کماتے ہیں جسے ایکوئٹی شیئر فارمولا کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- سرمایہ کاران روکنے کی درخواست بھیج کر فنڈ میں سرمایہ کاری بند کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ 36 گھنٹے کے اندر روک دی جائے گی یا پھر جب PM درخواست کی توثیق کرے (دونوں میں سے جو بھی پہلے آئے)۔
- PM کو ٹریڈ کرنے پر ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) تفویض کی جاتی ہے۔ سرمایہ اکر PM کے TRL سے ان کی ٹریڈنگ کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں جبکہ PMs کے اچھی ٹریڈنگ کی صورت میں اس بات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ Exness کسی فنڈ یا حکمت عملی کی کارکردگی کی گارنٹی نہیں دے سکتی اور خسارے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
آپ سرمایہ کاران کیلئے ہماری اسٹارٹر کی گائیڈ پڑھ کر سرمایہ کار بننے کے بارے میں سب کچھ جان سکتے ہیں۔