اصطلاح | تفصیل |
---|---|
اکاؤنٹ کی قسم |
معیار کا سلسلہ جو کسی اکاؤنٹ میں موجود تجارتی حالات کیلئے طے ہوتا ہے۔ پورٹ فولیو مینیجرز اور حکمت عملی فراہم کنندگان کو بالترتیب Social Pro اور Pro اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہے۔ پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن کے اکاؤنٹ کی اقسام کے بارے میں مزید پڑھیں۔ |
بلنگ کی مدت |
بلنگ کی مدت کا استعمال ایک مخصوص مدت کے اندر سرمایہ کاری کی کارکردگی ناپنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ہر مدت مہینے کے آخری جمعہ کو 23:50 UTC+0 سے 23:59:59 UTC+0 تک ختم ہوتی ہے۔ کمیشن بھی اسی وقت ادا کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھیں کہ بلنگ کی مدت کیا ہے اور اسے کس طرح کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ |
نقل کرنے کا جزو عام/تناسب |
یہ حکمت عملی میں سرمایہ کار اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ایکوئٹی کے درمیان کا تناسب ہے۔ نقل کرنے کا جزو عام کاپی ہونے والی لاٹس کو کیلکولیٹ کرتا ہے اور صرف پورٹ فولیو نقل کرنے کے لیے قابل اطلاق ہے نقل کرنے کے جزو عام کے بارے میں مزید تفصیل سے پڑھیں۔ |
Exness Investor |
ایک ایپ جسے سرمایہ کاران اپنی سرمایہ کاریوں کا نظم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جیسے کہ پورٹ فولیو مینیجر یا حکمت عملی فراہم کنندہ کی طرف سے بنائے گئے فنڈز یا حکمت عملیاں۔ Exness Investor کیا ہے اسے سمجھیں۔ |
فنڈ |
فنڈ ایک پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن ہے جیسے سرمایہ کاران سبسکرائب کرتے ہیں، جس میں ایک پورٹ فولیو مینیجر ٹریڈ کرنے کے لئے سرمایہ کاران کی طرف سے کی گئیں پول کردہ سرمایہ کاریوں کا استعمال کرتا ہے۔ فنڈ کیا ہے اس بارے میں مزید جانیں۔ |
سرمایہ کاری | سرمایہ کاری ایک مخصوص رقم ہے جو فنڈ یا حکمت عملی میں استعمال کیے جانے کے لیے سرمایہ کاری کے والٹ سے تفویض کی جاتی ہے۔ |
سرمایہ کاری کرنا |
اس سے مراد مستقبل میں منافع پیدا کرنے کی توقع کے ساتھ وسائل، عموماً رقم، مختص کرنے کا عمل ہے۔ |
PM سرمایہ کار یا سرمایہ کار |
پورٹ فولیو مینیجر یا حکمت عملی فراہم کنندہ کا کلائنٹ جو ایک یا ایک سے زیادہ فنڈز/حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ |
سرمایہ کار کا ذاتی علاقہ |
سرمایہ کار کی جانب سے اپنی پروفائل، سرمایہ کاریاں، اکاؤنٹ کی ترتیبات وغیرہ کا نظم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ |
لیوریج |
مارجن اور لون کیپیٹل کے بیچ تناسب۔ لیوریجز پورٹ فولیو مینیجر اور حکمت عملی فراہم کنندہ کی جانب سے سیٹ کی جاتی ہیں۔ لیوریجز کو 1:200 تک سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ لیوریج برائے پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشنز کے بارے میں مزید پڑھیں۔ |
کارکردگی کی فیس |
بلنگ کی مدت کے اختتام پر منافع بخش سرمایہ کاریوں کیلئے سرمایہ کار کی جانب سے پورٹ فولیو مینیجر یا حکمت عملی فراہم کنندہ کو ادا کردہ منافع کی شرح فیصد۔ کارکردگی کی فیس کی شرح کا تعین پورٹ فولیو مینیجراور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن بناتے وقت پہلے سے کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھیں کہ کارکردگی کی فیس کیا ہے۔ |
ذاتی علاقہ |
سرمایہ کاران، پورٹ فولیو مینیجرز اور حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی جانب سے اپنی پروفائلز، اکاؤنٹس، ٹریڈنگ کی کارکردگیوں کا نظم کرنے اور ڈیپازٹس کرنے اور رقم نکلوانے وغیرہ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ |
پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن |
ایک ٹول جو کلائنٹس کو فنڈز/حکمت عملیوں کا نظم کرنے اور سرمایہ کاروں کو انکے فنڈز/حکمت عملیوں میں مدعو کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورٹ فولیو مینجمنٹ سلوشن میں دو مختلف قسم کی فنڈز مینجمنٹ شامل ہیں؛ پورٹ فولیو کاپنگ اور پورٹ فولیو مینجمنٹ۔ |
پورٹ فولیو مینیجمنٹ کا پراسیس |
ایسے پورٹ فولیو مینیجر کی جانب سے ٹریڈز سے ہونے والے منافع کو تفویض کرنے کا پراسیس جو سرمایہ کاران کی جانب سے فنڈ کے اکاؤنٹ میں لگایا گیا سرمایہ استعمال کرتا ہے۔ یہ جانیں کہ پورٹ فولیو مینیجمنٹ کیسے کام کرتا ہے۔ |
پورٹ فولیو مینیجر | فنڈز میں سرمایہ کاریوں کیلئے سرمایہ کاری کا منتظم جسے پورٹ فولیو مینیجمنٹ بھی کہا جاتا ہے۔ پورٹ فولیو مینیجر فنڈز کھولتا ہے، ایکوئٹی کے لحاظ سے تفویض کردہ ٹریڈز پر عملدر آمد کرتا ہے، اور اپنی ٹریڈنگ اور ان سرمایہ کاروں سے کارکردگی کی فیس کی بنیاد پر پیسا کماتا ہے جو متعلقہ فنڈ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ |
پورٹ فولیو مینیجر کا ذاتی علاقہ | پورٹ فولیو مینیجر کی جانب سے اپنی پروفائل، فنڈز، اکاؤنٹ کی ترتیبات وغیرہ کا نظم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ |
پورٹ فولیو مینیجر کا منافع | پورٹ فولیو مینیجر کی جانب سے کمایا جانے والا منافع۔ |
Pro | پورٹ فولیو مینیجرز کو دستیاب اکاؤنٹ کی ایک قسم۔ |
منافع کی تقسیم | تقسیم کردہ منافعوں کا اطلاق فنڈز اور حکمت عملیوں دونوں میں موجود سرمایہ کاریوں پر ہوتا ہے۔ فنڈز میں، یہ فیس کاٹنے کے بعد منافع کا شیئر ہوتا ہے جسے بلنگ کی مدت کے اختتام پر سرمایہ کاری کے والٹ میں کریڈٹ کر دیا جاتا ہے۔ حکمت عملیوں میں، یہ سرمایہ کار کو کریڈٹ کیا گیا منافع کا حصہ ہوتا ہے جب فراہم کنندہ اپنے منسلک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے منافع لیتا ہے۔ |
Social Pro | حکمت عملی کے فراہم کنندگان کیلئے خاص طور پر دستیاب اکاؤنٹ کی ایک قسم۔ |
سپریڈ |
بولی اور آسک قیمتوں کے درمیان رقم کا فرق۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ سپریڈ کیا ہے اور Exness کون سی قسم کی سپریڈ کی پیشکش کرتا ہے۔ |
PM حکمت عملی یا حکمت عملی |
حکمت عملی ایک پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن ہے جو ایک پراسیس استعمال کرتا ہے جسے نقل کرنا کہا جاتا ہے جہاں حکمت عملی فراہم کنندہ کی ٹریڈز کو ایک سرمایہ کار کی سرمایہ کاری پر کاپی کیا جاتا ہے۔ حکمت عملی کیا ہے۔ اس بارے میں مزید جانیں۔ |
PM حکمت عملی فراہم کنندہ یا عملی فراہم کنندہ | حکمت عملی میں سرمایہ کاریوں کیلئے سرمایہ کاری کا منتظم جسے پورٹ فولیو کاپنگ بھی کہا جاتا ہے۔ حکمت عملی فراہم کنندگان کی ٹریڈز کو کاپی کے جزو عام کی کیلکولیشن کے ساتھ سرمایہ کار کی سرمایہ کاری پر نقل کیا جاتا ہے۔ |
سرمایہ کاری روکیں | جب کوئی سرمایہ کار فنڈ میں سرمایہ کاری روک دیتا ہے۔ |
سواپ |
سواپ یا کرنسی سویپ اس صورتحال کو کہا جاتا ہے جب پارٹیاں مختلف کرنسیوں میں ڈینومینیٹ کردہ قرضے پر سود اور بنیادی ادائیگیوں کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ سواپ کیا ہے۔ اسلامی پورٹ فولیو مینیجرز اور حکمت عملی فراہم کنندگان کے پاس سواپ فری حکمت عملی کے اکاؤنٹس ہوتے ہیں۔ سرمایہ کار اسلامی پورٹ فولیو مینیجرز اور حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے فنڈز میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور سواپ سے پاک حکمت عملیاں کاپی کر سکتے ہیں۔ اسلامی علاقوں کیلئے سواپ فری ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے بارے میں مزید جانیں۔ |
کُل TV کی حدود | آرڈرز کا کل حجم جو کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ اور سرمایہ کار نے مشترکہ طور پر کھولا ہے۔ |
غیر رجسٹر شدہ صارف | وہ شخص جس نے Exness Investor ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے لیکن ذاتی علاقہ رجسٹر نہیں کیا ہے۔ |
سرمایہ کاری کا والٹ |
وہ والٹ جو سرمایہ کار ٹریڈز کی نقل کرنا شروع کرنے کیلئے اپنے اکاؤنٹ یا پورٹ فولیو کو فنڈ کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ والٹ میں موجود فنڈز کو کسی حکمت عملی میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے، جو اسے سرمایہ کاری کردہ رقم سے مختلف بناتا ہے۔ |
Exness Investor اصطلاحات کا مطلب
اپنے خیالات شیئر کرنا چاہتے ہیں؟
آپ کے تاثرات فراہم کرنے سے ہم آپ کا تجربہ بہتر بنا سکتے ہیں؛ اس میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگے گا۔
کیا یہ مضمون کارآمد تھا؟
کارآمد نہیں تھا
کارآمد تھا
کیا یہ مواد آپ کیلئے کارآمد تھا؟
آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے! آپ کے تاثرات ہماری مدد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مواد کو آپ کیلئے اور بھی زیادہ کارآمد اور پُر لطف بنا سکیں