پورٹ فولیو نقل کرنے کیلئے، حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ٹریڈز نقل کرنا کہلائے جانے والے پراسیس کے ذریعے سرمایہ کاری پر نقل کی جاتی ہیں۔ آئیں اس پراسیس کی تفصیلات پر نگاہ ڈالتے ہیں:
نوٹ:
- ٹریڈز نقل کرنا صرف پورٹ فولیو نقل کرنے کا استعمال کرنے والی حکمت عملیوں میں موجود سرمایہ کاریوں پر لاگو ہوتا ہے۔
- سرمایہ کار مارکیٹ بند ہونے پر بھی حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکتا ہے (مارکیٹ دوبارہ کھلنے سے 3 گھنٹے پہلے تک)۔ اس طرح کے معاملات میں، مارکیٹ میں دستیاب آخری قیمت پر آرڈرز نقل کیے جائيں گے۔
مارکیٹ بند ہونے پر سرمایہ کاریاں کھولنے اور بند کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
نقل کرنے کے منظر نامے
آئیں ہم سرمایہ کار کو ممکنہ طور پر پیش آنے والے چند منظر ناموں پر نظر ڈالتے ہیں:
-
کھلی تجارتوں کے بغیر نقل کرنا شروع کریں:
ایک حکمت عملی شروع ہوئی ہے اور اس میں اس وقت کوئی کھلی ٹریڈ نہیں ہے۔ شروع ہونے کے بعد، سسٹم نقل کرنے کا جزو عام کیلکولیٹ کرتا ہے۔ جب حکمت عملی کا فراہم کنندہ (SP) ٹریڈ کھولتا ہے تو ٹریڈ فوری طور پر سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ میں اسی کھلنے کی قیمت پر نقل ہو جاتی ہے۔
-
کھلی تجارتوں کے ساتھ نقل کرنا شروع کریں:
ایک حکمت عملی شروع ہوئی ہے اور اس میں اس وقت چند کھلی ٹریڈز ہیں۔ پورٹ فولیو نقل کرنا شروع ہونے کے بعد، سسٹم نقل کرنے کا جزو عام کیلکولیٹ کرتا ہے۔ اس صورت میں نقل کرنے کے جزو عام کو مختلف طریقے سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں SP کی کھلی ٹریڈز کی سپریڈ لاگت بھی شامل ہے۔
پہلے سے کھلی ہوئی ٹریڈز سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ پر نقل کی جاتی ہیں۔
- اگر مارکیٹ کھلی ہے تو آرڈرز موجودہ مارکیٹ کی قیمت کے ساتھ نقل کیے جائیں گے جو SP کی جانب سے ٹریڈز کی کھلنے کی قیمت سے مختلف ہو سکتا ہے۔
- اگر مارکیٹ بند ہے اور ان انسٹرومنٹس کیلئے مارکیٹ دوبارہ کھلنے میں 3 گھنٹے سے زائد وقت باقی ہے جن پر موجودہ کھلی ٹریڈز ہیں تو آرڈرز آخری مارکیٹ کی قیمت کے ذریعے سرمایہ کاری پر نقل ہو جائیں گے۔
- جن انسٹرومنٹس پر موجودہ کھلی ٹریڈز موجود ہیں اگر ان کیلئے مارکیٹ دوبارہ کھولنے میں 3 سے کم گھنٹے باقی ہیں تو سرمایہ کار نقل کرنا شروع نہیں کر سکے گا۔
-
سرمایہ کاری کھولنے کے بعد نقل کرنا:
جب SP نئی ٹریڈز کھولتا ہے تو انہيں فوری طور پر SP والی ہی کھلنے کی قیمت پر سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ میں نقل کر دیا جائے گا۔ کیلکولیشن کیلئے استعمال ہونے والا نقل کرنے کا جزو عام اصل جزو عام ہے جسے اس نقل کرنے کے تناسب کے فارمولے کے لحاظ سے کیلکولیٹ اور اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
حکمت عملی کی مثال
آئیں نقل کرنے کا طریقہ کار سمجھنے کیلئے اس مثال پر نگاہ ڈالتے ہیں:
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے پاس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں USD 500 ہیں۔
سرمایہ کار 1 نے USD 1000 کی سرمایہ کاری کی ہے۔
- اس سرمایہ کار کیلئے نقل کرنے کا جزو عام = 1000/500 = 2
سرمایہ کار 2 نے USD 1500 کی سرمایہ کاری کی ہے
- اس سرمایہ کار کیلئے نقل کرنے کا جزو عام = 1500/500 = 3
نقل کرنے کا جزو عام یہ تعین کرنے کیلئے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے کہ آرڈرز کس طرح انفرادی سرمایہ کاروں کو تفویض کیے جاتے ہیں۔
اگر حکمت عملی کا فراہم کنندہ 2 لاٹ کا آرڈر کھولتا ہے:
سرمایہ کار 1 کو یہ تفویض کیا جائے گا: 2 * 2 لاٹ = 4 لاٹ آرڈر۔
سرمایہ کار 2 کو یہ تفویض کیا جائے گا: 3 * 2 لاٹ = 6 لاٹ آرڈر۔
نقل کردہ آرڈرز میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے آرڈر جتنی ہی قیمت ہوگی۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.