ایک پورٹ فولیو مینیجر (PM) کے طور پر، آپ اپنی پروفائل میں مندرجہ ذیل تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں جو ممکنہ سرمایہ کاران کو دکھائی جائے گی:
- پروفائل کی تصویر
- میسنجرز اور سوشل میڈیا لنکس
- پیشہ ورانہ پس منظر
یہ تفصیلات درج کرتے وقت کچھ عمومی اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ان کے بارے میں پورٹ فولیو مینیجر مواد کی گائیڈ لائنز میں مزید جانیں۔
نوٹ: آپ کا نام رجسٹریشن کے دوران آپ کی KYC دستاویز کے مطابق دکھایا جائے گا۔ اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا.
اپنی پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں موجود Portfolio management ٹیب پر جائیں۔
- اپنے نام کے تحت، View profile پر کلک کریں اور پاپ اپ میں Edit منتخب کریں۔
- اپنی پروفائل کی تصویر منتخب کرنے کیلئے، Browse پر کلک کریں اور دکھائے گئے تقاضوں پر پورا اترنے والی تصویر اپ لوڈ کریں۔
- بقیہ فیلڈز شامل کریں یا ان میں ترمیم کریں:
- میسنجرز اور سوشل میڈیا: میسنجرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس شامل یا ان میں ترمیم کریں تاکہ سرمایہ کاران آپ سے منسلک ہو سکیں۔
- پیشہ ورانہ پس منظر: اپنے تجارتی پس منظر، مقاصد اور تجارتی اہداف شامل یا ان میں ترمیم کریں۔
- مکمل ہونے کے بعد Save پر کلک کریں۔
یہ تفصیلات آپ کے ملک اور Exness کے ساتھ آپ کی ٹریڈنگ کے دورانیے سمیت آپ کے بنائے جانے والے فنڈز پر دکھائی جائیں گی۔