پورٹ فولیو مینیجر یا حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے بطور، آپ اپنی پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن پروفائل پر مندرجہ ذیل تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں جو Exness Investor ایپلیکیشن پر ممکنہ سرمایہ کاران کو دکھائی جائیں گی۔
- آپ کا بائیو
- پروفائل کی تصویر
- میسینجرز اور سوشل میڈیا
- پیشہ ورانہ پس منظر
اپنی پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ
اپنی پروفائل میں ترمیم کرنے کے لیے:
- اپنے ذاتی علاقے میں موجود پورٹ فولیو مینیجمنٹ ٹیب پر جائیں۔
- آپ کا نام آپ کی KYC دستاویزات کے مطابق ڈسپلے ہوگا اور اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
- اپنے نام کے نیچے پروفائل دیکھیں پر کلک کریں جس سے ایک پاپ اپ نظر آئے گا، اور اپنی پروفائل میں ترمیم کرنا جاری رکھنے کیلئے ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- براؤز کریں پر کلک کر کے پروفائل کی تصویر شامل کریں۔
- اپنے ترجیحی میسنجرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ترمیم یا انہیں شامل کریں اور سرمایہ کاران کو آپ سے منسلک ہونے اور اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی سہولت دیں۔
- اپنے پروفیشنل پس منظر میں ترمیم کریں جس میں آپ کا پس منظر، مقاصد اور اہداف شامل ہیں تاکہ سرمایہ کار آپ کی ٹریڈنگ کا انداز بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
یہ تفصیلات آپ کے ملک اور Exness کے ساتھ آپ کی ٹریڈنگ کے دورانیے سمیت آپ کی Exness Investor ایپ پر دکھائی جائیں گی۔
ذہن میں رکھیں کہ ان تفصیلات کو درج کرنے کے کچھ عمومی اصول ہیں، پورٹ فولیو مینیجر کے مواد کی گائیڈ لائنز میں ان کے بارے میں مزید جانیں۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.