کارکردگی کی فیس وہ رقم ہے جو سرمایہ کار منافع بخش سرمایہ کاریوں کیلئے پورٹ فولیو مینیجر (PM) کو ادا کرتا ہے۔ PMs پہلے سے کارکردگی کی فیس کا وہ ریٹ بیان کر دیتے ہیں جس پر سرمایہ کاران اپنی سرمایہ کاریوں کا منافع شیئر کریں گے۔ بلنگ کی مدت کے بعد، کارکردگی کی فیس خود بخود PM کے کمیشن اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہو جاتی ہے اور اسے ٹریڈنگ، رقم نکلوانے اور دیگر ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ٹرانسفرز کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پورٹ فولیو مینیجرز کیلئے، آپ اپنے ذاتی علاقے (PA) کے پورٹ فولیو مینیجمنٹ علاقے میں Fee Report ٹیب سے کمائی گئی کارکردگی کی فیس کا میزان چیک کر سکتے ہیں۔
سرمایہ کاران کیلئے، آپ Exness Investor ایپ یا Exness Investor PAمیں سرمایہ کاری کے صفحے پر Fee Report کے تحت ادا کی گئی فیس کا میزان دیکھ سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزید جانیں کہ کارکردگی کو کس طرح کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
نوٹ: PMs کسی بھی وقت فیس کا ریٹ ایڈجسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم، کارکردگی کی فیس کی نئی شرح صرف نئی کھولی گئی سرمایہ کاریوں پر لاگو ہوگی؛ موجودہ سرمایہ کاریاں غیر متاثر رہیں گی۔