کارکردگی کی فیس وہ رقم ہے جو سرمایہ کار منافع بخش سرمایہ کاریوں کیلئے پورٹ فولیو مینیجر (PM) یا حکمت عملی کا فراہم کنندہ (SP) کو ادا کرتا ہے۔ پورٹ فولیو مینیجرز اور حکمت عملی کے فراہم کنندگان فیس کی وہ شرح پیشگی بیان کرتے ہیں جس شرح سے سرمایہ کاران کو سرمایہ کاریوں سے اپنا منافع شیئر کرنا ہوتا ہے۔
کارکردگی کی فیس ایک اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہو جاتی ہے جو اسی مقصد سے PM یا SP کے ذاتی علاقے میں خودکار طور پر بنایا جاتا ہے۔ کریڈٹ ہونے کے بعد، ان فنڈز کو ٹریڈنگ، رقم نکلوانے یا دوسرے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
PM اور SP فنڈ یا حکمت عملی بنانے کے بعد کارکردگی کی فیس ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم، کارکردگی کی فیس کا نیا ریٹ صرف نئی کھولی جانے والی سرمایہ کاریوں پر لاگو ہوگا؛ موجودہ سرمایہ کاریاں متاثر نہیں ہوں گی۔
کارکردگی کی فیس کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟
اسے تدریجی منافع کے طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے، جو سرمایہ کاری کے منافع (آغاز سے لے کر بلنگ کی مدت کے اختتام تک) اور منافع کے تھریشولڈ (آغاز کے وقت سے منافع کی بلند ترین سطح جو بلنگ کی مدت کے آغاز پر قائم کی جاتی ہے) کے درمیان کا فرق ہے۔
کارکردگی کی فیس صرف اس صورت میں چارج کی جاتی ہے اگر کسی سرمایہ کاری کا منافع تدریجی ہو، یعنی جب بلنگ کی مدت کے اختتام پر منافع، منافع کے تھریشولڈ سے زیادہ ہو۔
کارکردگی کی فیس کے حساب کا فارمولا
موجودہ مدت کی فیس = (شروعات کے بعد سے منافع - منافع کا تھریشولڈ) * فیس کی شرح
جہاں،
آغاز سے اب تک کا منافع سرمایہ کاری کے آغاز سے موجودہ بلنگ کی مدت کے اختتام تک یا سرمایہ کاری کے بند ہونے تک بند اور کھلے آرڈرز دونوں کے نتائج کا میزان ہے۔
منافع کا تھریشولڈ بلنگ کی مدت کے اختتام تک منافع کی وہ بلند ترین سطح ہے جس تک سرمایہ کاری اپنے آغاز سے لے کر اب تک پہنچی ہے۔ یہ بلنگ کی مدت کے آغاز میں طے ہوتی ہے۔
فیس کا ریٹ سرمایہ کاری کے منافع کی شرح فیصد ہے جو PM/ST کو ادا کی جانی چاہیے۔
مثال:
- PM یا SP 10% فیس کا ریٹ سیٹ کرتا ہے۔
- سرمایہ کار USD 3 000 کا سرمایہ لگاتا ہے۔
- بلنگ کی اس مدت کے دوران، سرمایہ کار کو USD 400 کا منافع ملتا ہے۔ بلنگ کی مدت کے اختتام پر PM/ST کو USD 40 کی فیس موصول ہوتی ہے اور سرمایہ کاری کی ایکوئٹی USD 3360 ہے۔ منافع کا تھریشولڈ اب USD 400 ہے۔ چونکہ یہ پہلی بلنگ کی مدت ہے، منافع کا تھریشولڈ سیٹ نہیں کیا گیا ہے، لہذا تدریجی منافع کو USD 400 (آغاز سے اب تک کا منافع) - USD 0 (منافع کا تھریشولڈ) کے طور پر کیلکولیٹ کیا جائے گا، جو USD 400 ہے۔ پھر کارکردگی کی فیس کو USD 400 x 10% (فیس کا ریٹ) کے طور پر کیلکولیٹ کیا جائے گا جو USD 40 ہے۔ یہ فیس PM یا SP کے اکاؤنٹ پر ٹرانسفر کر دی جائے گی اور سرمایہ کاری کی بقایا ایکوئٹی USD 3360 ہوگی۔
- اگلی مدت کے اختتام تک، سرمایہ کاری کو USD 50 کا معمولی نقصان ہوتا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری کا موجودہ منافع (آغاز سے) USD 350 ہو جاتا ہے، جبکہ منافع کا تھریشولڈ اب USD 400 (گزشتہ منافع) ہے۔
- چونکہ منافع کا تھریشولڈ سرمایہ کاری کے منافع سے زیادہ ہے، اس مدت کے لیے کوئی تدریجی منافع نہیں ہے اور اس مدت کیلئے PM/ST کو کوئی فیس ادا نہیں کی جائے گی۔