Exness Investor کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا شروع کرنے کیلئے، ایک سرمایہ کار کو اپنے Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کرنی چاہیے جس میں ان دستاویزات کی توثیق شامل ہے:
- شناخت کا ثبوت (POI)
- رہائش کا ثبوت (POR)
- معاشی پروفائل
اپنی شناخت اور پتے کی توثیق کرنا ایک اہم مرحلہ ہے جو آپ کے اکاؤنٹ اور مالی ٹرانزیکشنز کو محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ توثیقی پراسیس ہمارے ٹریڈرز کی حفاظت کرنے کیلئے نافذ کیے جانے والے کئی Exness سیکورٹی اقدامات میں سے بس ایک ہے۔
Exness Investor ایپ کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کریں:
- اپنی Exness اسناد کے ساتھ Exness Investor ایپ میں لاگ ان کریں۔
- پروفائل ٹیب پر جائیں۔
- پروفائل میں، آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق کا موجودہ اسٹیٹس دکھایا گیا ہے؛ شروع کرنے کیلئے توثیق کریں یا اگر کچھ مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں تو جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- ای میل کے ذریعے توثیقی کوڈ بھیجے جانے کیلئے توثیق کریں پر ٹیپ کریں۔ یہ توثیقی قدم مکمل کرنے کیلئے ای میل میں ہدایات فالو کریں۔
- اس کے بعد، اپنا فون نمبر درج کریں اور منتخب کریں کہ آپ توثیقی کوڈ کس طرح موصول کرنا چاہیں گے، پھر مجھے کوڈ بھیجیں پر ٹیپ کریں۔ توثیقی کوڈ درج کریں اور تصدیق کرنے کیلئے جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: ملک کا کوڈ آپ کے اکاؤنٹ کی تخلیق کے وقت منتخب کردہ ملک کے لحاظ سے خودکار طور پر درج کیا جاتا ہے اور تبدیل نہیں ہو سکتا ہے۔
- مطلوبہ ذاتی معلومات درج کریں اور پھر جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- مکمل ہونے کے بعد، اپنی اکنامک پروفائل پُر کریں۔ جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: ملک کا کوڈ آپ کے اکاؤنٹ کی تخلیق کے وقت منتخب کردہ ملک کے لحاظ سے خودکار طور پر درج کیا جاتا ہے اور تبدیل نہیں ہو سکتا ہے۔
- پھر مندرجہ ذیل مراحل کے ذریعے اپنی شناخت کی توثیق کریں:
-
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنی شناخت کی دستاویز کا اصل ملک منتخب کریں۔
- دکھائی گئی اقسام سے اپنی شناخت کی دستاویز کی قسم منتخب کریں۔
- دستاویز کے تقاضے نوٹ کریں۔
-
- جاری رکھنے کیلئے اگلا پر ٹیپ کریں۔
- فائل سائز، قسم اور خصوصیات کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے اپنی شناخت کے ثبوت (POI) کی دستاویز کی کاپی اپ لوڈ کریں؛ اس فائل کو منسلک کرنے کے بعد Submit Document پر ٹیپ کریں۔
- اپنی رہائش کے ثبوت (POR) کی نقل اپ لوڈ کریں، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کون سی دستاویزات استعمال کیلئے قابل اجازت ہیں اور اپ لوڈ کرنے کیلئے دستاویز کی کیا حالت بہترین ہے۔ POR دستاویز منسلک کرنے کے بعد دستاویز جمع کروائیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: کچھ ممالک کیلئے بس ایک ہی POI دستاویز سے POI اور POR دونوں توثیق مکمل کرنا ممکن ہے۔
- اب آپ کی دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا اور منظور ہونے کی صورت میں توثیقی پراسیس مکمل ہو جائے گا۔ اگر کوئی بھی دستاویز مسترد ہوتی ہے تو آپ کو توثیقی پراسیس دوبارہ فالو کرنا پڑ سکتا ہے۔
جب بھی آپ توثیق کے پراسیس میں اپنی دستاویزات کا اسٹیٹس دیکھنا چاہیں آپ اس علاقے میں واپس آ سکتے ہیں۔
مزید معلومات کیلئے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی پروفائل کی مکمل توثیق کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں۔