پورٹ فولیو مینیجرز (PM) کی کارکردگی کی فیس ہر بلنگ کی مدت کے اختتام پر ادا کی جاتی ہے جو پورے تقویمی ماہ کا احاطہ کرتی ہے اور آخری جمعہ کو ختم ہوتی ہے (23:50 UTC+0 تا 23:59:59 UTC +0) جس کے فوراً بعد یہ دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔ پورا پراسیس خودکار طور پر ہوتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ PM کو ان کی کارکردگی کی فیس فوراً اور درستی کے ساتھ ملے۔
PM کو ان کی کیلکولیٹ کردہ کارکردگی فیس ان کے PIM کمیشن اکاؤنٹ میں موصول ہوتی ہے۔ یہ کمیشن اکاؤنٹ پہلے کمیشن کی ادائیگی کے بعد خود بخود بن جاتا ہے اور یہ MT4 Pro اکاؤنٹ کی ایک قسم ہے جس تک ذاتی علاقہ میں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
فی سرمایہ کاری ادا کی جانے والی کارکردگی کی فیس کی تفصیلات فنڈ کے صفحہ کے رپورٹس ٹیب کے تحت دیکھی جا سکتی ہیں جو PM کیلئے اپنے پورٹ فولیو مینیجمنٹ کے علاقہ میں قابل رسائی ہیں۔ کارکردگی کی فیس کا ریٹ کس طرح کیلکولیٹ کیا جاتا ہے یا بلنگ کی مدت کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یہ مذکورہ بالا لنکس فالو کریں۔