ایک Investor کے طور پر، جب آپ نے سرمایہ کاری کھول لی ہو اور اس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا طریقہ جان لیا ہو تو اسے بند کرنے کا طریقہ جاننا لازمی ہے۔ آپ Exness Investor ایپ میں یا Exness Investor PA میں سرمایہ کاری بند کر سکتے ہیں۔
فنڈ کی سرمایہ کاریوں کو بند ہونے میں 36 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں کیونکہ بند کرنے کی درخواست کو پراسیس کرنے کیلئے پورٹ فولیو مینیجر (PM) کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر 36 گھنٹے کے اندر PM جواب نہ دے تو سرمایہ کاری خود بخود بند ہو جائے گی۔
- Exness Investor ایپ یا Exness Investor PA میں، اثاثے منتخب کریں۔
- فعال سرمایہ کاریوں کی فہرست دیکھیں اور اس سرمایہ کاری کا جائزہ لیں جسے آپ بند کرنا چاہتے ہیں۔
- PM کو درخواست بھیجنے کے لیے Send Close Request بٹن کو دبائیں۔ سرمایہ کاری PM کی جانب سے منظوری کے فوراً بعد یا 36 گھنٹے بعد بند ہو جائے گی۔
- آپ سرمایہ کاری کے صفحہ پر واپس جا کر اور Cancel Close Request کو دبا کر اپنی بند کرنے کی درخواست کو منسوخ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: بند کرنے کی درخواست بھیجے جانے وقت کی قیمتیں سرمایہ کاری بند کیے جانے کی قیمتوں سے مختلف ہوں گی۔ ہم مارکیٹ بند ہونے کے دوران سرمایہ کاریاں شروع/بند کرنے کے بارے میں پڑھنے کی تجویز دیتے ہیں۔