Exness Investor میں خوش آمدید۔
Exness Investor کیپیٹل کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے دو الگ الگ لیکن دلچسپ طریقے پیش کرتی ہے: پورٹ فولیو نقل کرنا اور پورٹ فولیو مینیجمنٹ، انہیں حکمت عملیاں اور فنڈز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دونوں سرمایہ کاران کو فنڈز اور حکمت عملیوں کا نظم کرنے والے تجربہ کار ٹریڈرز کے ساتھ مل کر منافع کمانے کی سہولت دیتے ہیں۔
اس بارے میں پڑھیں کہ Exness Investor کیا ہے اور حکمت عملیوں اور فنڈز کے درمیان کیا فرق ہے۔
Exness Investor تک Exness Investor ایپ یا پھر اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس کے ذریعے اپنے Exness ذاتی علاقہ (PA) میں لاگ ان کر کے رسائی کی جا سکتی ہے۔
Exness Investor ایپ اور Exness Investor PA کو دریافت کر کے Exness Investor پلیٹ فارمز کے بارے میں مزید جانیں۔
یہ مضمون آپ کو ان تمام چیزوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے جو سرمایہ کار کے بطور آغاز کرنے کیلئے آپ کو درکار ہیں۔
شروع کرنا
آغاز کرنے کیلئے، Exness Investor ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:
موجودہ Exness اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کریں
اگر آپ کے پاس پہلے ہی Exness کے ساتھ اکاؤنٹ ہے تو اپنے رجسٹرڈ ای میل پتے اور ذاتی علاقہ (PA) کے پاس ورڈ کے ذریعے سائن ان کریں۔
نیا اکاؤنٹ بنائیں
- Exness Investor ایپ لانچ کریں۔
- اپنا ملک منتخب کریں، ای میل پتہ درج کریں اور پاس ورڈ سیٹ کریں، پھر ٹک باکس کو نشان زد کر کے توثیق کریں کہ آپ امریکی شہری نہیں ہیں؛ اس کے بعد ایپ کو غیر مقفل کرنے کیلئے پاس کوڈ سیٹ کریں اور/یا ٹچ ID یا فیس ID کے بائیو میٹرکس سیٹ کریں۔
نوٹ: پاس ورڈز میں اجازت یافتہ کریکٹرز: # [] () @ $ & * ! میں سے کم از کم 1 خصوصی کریکٹر ہونا چاہیے ? | , . / \ ^ + _ - (اسپیسز کی اجازت نہیں ہے)۔ پاس ورڈز کے بارے میں مزید پڑھیں۔
آپ کا Exness Investor اکاؤنٹ اب بن گیا ہے۔
- اس کے بعد، آپ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے یا یہ کام بعد میں کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اہم: اگر آپ یہ مرحلہ نظر انداز کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کوئی حکمت عملی یا فنڈ جوائن نہیں کر پائیں گے اور ممکن ہے کہ کچھ ادائیگی کے طریقے دستیاب نہ ہوں۔ اکاؤنٹ کی توثیق کا پراسیس مکمل کرنے کی پُرزور تجویز دی جاتی ہے۔
- اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے کیلئے، Account آئیکن پر ٹیپ کریں اور پھر Verify پر ٹیپ کریں۔
- پہلے، آپ سے اپنی ای میل کی توثیق کرنے کا کہا جائے گا۔ Send me a code پر ٹیپ کریں اور پھر آپ کی ای میل پر بھیجا جانے والا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
- اس کے بعد، اپنی رہائش کے ملک سے ایک فعال فون نمبر درج کریں، پھر Send me a code پر ٹیپ کریں۔ آپ کے فون پر بھیجا گیا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
- اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں؛ یقینی بنائیں کہ آپ کا درج کردہ پورا نام آپ کی توثیقی دستاویزات پر دکھائے گئے نام سے میچ کرتا ہے۔
نوٹ: اس مرحلے کے بعد، آپ 30 دن کیلئے USD 2000 تک ڈیپازٹس کر پائیں گے۔ اس پابندی کو ہٹانے کیلئے، اگلے مرحلے کو فالو کر کے اکاؤنٹ کی پوری توثیق مکمل کریں۔
- مکمل توثیق کا آخری مرحلہ شناخت کے ثبوت (POI) اور رہائش کے ثبوت (POR) کے طور پر توثیقی دستاویزات اپ لوڈ کرنا اور اپنی اکنامک پروفائل مکمل کرنا ہے۔
نوٹ: ہم کس طرح کی دستاویزات اور فارمیٹ قبول کرتے ہیں اس حوالے سے آپ کو ایک نوٹ نظر آئے گا۔ اپنی دستاویزات جمع کرواتے وقت براہ کرم ان کی تعمیل کریں۔ مزید، نوٹ کریں کہ ہمارے ماہرین کی جانب سے آپ کی ہر دستاویز کو چیک کرنے میں 24 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ توثیق مکمل ہونے کے بعد، آپ ڈیپازٹس کر سکیں گے اور سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکیں گے۔
اپنے سرمایہ کاری کے والٹ کو ٹاپ اپ کریں
اب آپ فنڈز اور حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کرنا شروع کرنے کیلئے دیگر ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے اپنے سرمایہ کاری کے والٹ میں ڈیپازٹس اور اندرونی ٹرانسفرز کر سکتے ہیں۔ اپنے ذاتی علاقہ (PA)، Exness Investor ایپ یا Exness Investor ذاتی علاقہ کے ذریعے بطور سرمایہ کار ڈیپازٹ کرنے کا طریقہ اور رقم نکلوانے کا طریقہ جانیں۔
نوٹ: Exness Investor کا ذاتی علاقہ، ذاتی علاقے میں صرف اس صورت دستیاب ہوتا ہے جب کوئی سرمایہ کار کم از کم ایک بار فنڈ/حکمت عملی کا لنک کھولے۔
سرمایہ کاری کے والٹ میں موجود فنڈز کو فنڈز اور حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف USD میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ کے سرمایہ کاری کے والٹ میں کافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں تو آپ سے ٹاپ اپ کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
Exness Investor ایپ کے ساتھ ڈیپازٹ کریں:
- Exness Investor ایپ میں، آپ کو 'اثاثے' صفحہ پر سرمایہ کاریاں کے ساتھ اپنے سرمایہ کاری کے والٹ کا بیلنس نظر آئے گا۔
- ڈیپازٹ پر ٹیپ کریں۔
تجویز: متبادل طور پر، آپ پروفائل ٹیب میں بھی ڈیپازٹ کا آپشن تلاش کر سکتے ہیں۔
- اپنا ترجیحی ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں، اپنے سرمایہ کاری کے والٹ کے اکاؤنٹ کو اس اکاؤنٹ کے طور پر منتخب کریں جس میں آپ ڈیپازٹ کرنا چاہتے ہیں اور ڈیپازٹ کی رقم درج کریں۔
- جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- آپ کی ڈیپازٹ کی تفصیلات دکھائی جائیں گی، Confirm پر ٹیپ کریں۔
- اپنے ڈیپازٹ کو مکمل کرنے کے لیے ہدایات فالو کریں۔
اپنی پہلی سرمایہ کاری کرنا
آپ کا سرمایہ کاری کا والٹ ٹاپ اپ ہونے کے بعد آپ سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پراسیس آسان ہے:
- متعلقہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ یا پورٹ فولیو مینیجر کی جانب سے آپ کے ساتھ شیئر کیے گئے کوڈ کو درج کر کے فنڈ یا حکمت عملی دریافت کریں۔
تجویز: سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے فنڈ/حکمت عملی نیز SP یا PM کے بارے میں تفصیلات پڑھنا اچھا طریقہ کار ہے۔ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے فنڈ/حکمت عملی دریافت کرنے کے بارے میں پڑھیں۔
- Send join request پر ٹیپ کریں۔
جوائن کرنے کی درخواست SP یا PM کو بھیج دی جائے گی تاکہ وہ اسے منظور کر سکیں۔
- آپ کی جوائن کرنے کی درخواست منظور ہونے کے بعد، آپ Invest پر ٹیپ کر کے سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
- سرمایہ کاری کی کم از کم رقم نوٹ کرتے ہوئے وہ رقم بیان کریں جو آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ Invest پر ٹیپ کریں اور پھر کارروائی کی توثیق کریں۔
نوٹ: آپ کتنی رقم کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کے سرمایہ کاری کے والٹ میں کیا دستیاب ہے اور PM یا SP کی جانب سے سیٹ کی گئی سرمایہ کاری کی پابندیاں کیا ہیں۔ اگر آپ کے پاس کافی فنڈز نہیں ہیں تو اپنے سرمایہ کاری کے والٹ کو ٹاپ اپ کریں۔
- آپ کو یہ پیغام نظر آئے گا ‘Your investment was opened successfully (آپ کی سرمایہ کاری کامیابی سے کھل گئی ہے)’۔
اس کے بعد کا کام Exness Investor ہینڈل کرتی ہے، آپ کو بس اپنے لحاظ سے موزوں وقت پر سرمایہ کاری بند کرنی ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ سرمایہ کاری کرنے کے طریقے کے پراسیس پر زیادہ تفصیلی نگاہ ڈالیں۔
نوٹ: براہ کرم نوٹ کریں کہ فنڈز ان کا نظم کرنے والے PM کی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) کے لحاظ سے سرمایہ کاری کیلئے غیر دستیاب ہو سکتے ہیں۔
یہاں کچھ مضامین ہیں جو سرمایہ کاری کا سفر شروع کرتے وقت آپ کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں:
- Exness Investor کی اصطلاحات کا مطلب
- کارکردگی کی فیس کیا ہے؟
- حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کرتے وقت آرڈر نقل کرنا کس طرح کام کرتا ہے؟
- فنڈز میں سرمایہ کاری کرتے وقت آرڈر کی تفویض کس طرح کام کرتی ہے؟
سرمایہ کاری بنا لینے کے بعد، اگلے مراحل یہ ہیں:
- سرمایہ کاری کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا طریقہ
- سرمایہ کاری بند کرنے کا طریقہ
- سرمایہ کاری فیس کی رپورٹ کے بارے میں
- سرمایہ کار کی اسٹاپ لاس (SL) اور ٹیک پرافٹ (TP) کی ترتیبات
اب آپ Exness پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن میں Exness Investor ہیں۔