Exness Investor Exness Investor ایپ یا Exness Investor PA کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ ایک سرمایہ کار بننا آپ کو فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے اور تجربہ کار ٹریڈرز کے ساتھ منافع کمانے کی سہولت دیتا ہے جو ان فنڈز کا نظم کرتے ہیں۔ سرمایہ کار بننے کے بعد، آپ اپنے سرمایہ کاری کے والٹ میں ڈیپازٹ کر سکتے ہیں اور فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
آغاز کرنے کیلئے، Exness Investor ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:
اس کے بعد، آپ اپنے رجسٹرڈ ای میل اور PA پاس ورڈ کے ساتھ سائن ان کر کے موجودہ Exness اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کر سکتے ہیں یا مندرجہ ذیل مراحل فالو کر کے نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں:
- Exness Investor ایپ لانچ کریں۔
- اپنا ملک منتخب کریں، تقاضوں کے مطابق پاس ورڈ سیٹ کریں اور یہ تصدیق کرنے کیلئے ٹک باکس کو نشان زد کریں کہ آپ امریکی شہری نہیں ہیں۔
- سہولت کے ساتھ ایپ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے پاس کوڈ سیٹ کریں اور بائیو میٹرکس سیٹ کریں۔
- اس کے بعد، آپ اپنی اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کر سکتے ہیں یا اسے بعد میں مکمل کر سکتے ہیں۔
Important: ہم پُرزور تجویز دیتے ہیں کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں تاکہ آپ فنڈ جوائن کر سکیں اور تمام دستیاب ادائیگی کے طریقوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔
- اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے کیلئے، پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں اور پھر Verify پر ٹیپ کریں۔
- اپنی ای میل کی توثیق کرنے کیلئے، Send me a code پر ٹیپ کریں اور پھر آپ کی ای میل پر بھیجا جانے والا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
- اپنی رہائش کے ملک سے فعال فون نمبر درج کریں، پھر Send me a code پر ٹیپ کریں اور اپنے فون نمبر پر بھیجا گیا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
- اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں۔ آپ کا پورا نام آپ کی توثیقی دستاویزات پر موجود نام سے مماثل ہونا چاہیے۔
نوٹ: اس مرحلے کے بعد، آپ 30 دن کیلئے USD 2000 تک کے ڈیپازٹس کر سکتے ہیں۔ یہ پابندی ہٹانے کیلئے، اکاؤنٹ کی مکمل توثیق پوری کرنے کی خاطر اگلا مرحلہ فالو کریں۔
- اس کے بعد، شناخت کے ثبوت (POI) اور رہائش کے ثبوت (POR) کے طور پر اپنی توثیقی دستاویزات اپ لوڈ کریں، پھر اپنی اکنامک پروفائل پُر کریں۔
نوٹ: ہم کس طرح کی دستاویزات اور فارمیٹ قبول کرتے ہیں اس حوالے سے آپ کو ایک نوٹ نظر آئے گا۔ اپنی دستاویزات جمع کرواتے وقت براہ کرم ان تقاضوں کی تعمیل کریں۔ نیز یہ بھی نوٹ کر لیں کہ ہمارے ماہرین کی جانب سے آپ کی دستاویزات کی جانچ میں 24 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ توثیق ہونے کے بعد، آپ ڈیپازٹس کر پائیں گے اور سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکیں گے۔