کارکردگی کی فیس رقم کا وہ فیصد ہے جو سرمایہ کار بلنگ کی مدت کے بعد منافع بخش سرمایہ کاریوں کیلئے پورٹ فولیو مینیجر (PM) کو ادا کرتا ہے۔ کارکردگی کی فیس کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے ذیل میں تفصیلی فارمولے اور وضاحتیں موجود ہیں۔
کارکردگی کی فیس کا فارمولا
کارکردگی کی فیس، جسے تدریجی منافع کے فیصد کے طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے، سرمایہ کاری کے منافع اور منافع کے تھریشولڈ کے درمیان فرق ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں مخصوص بلنگ کی مدت کے دوران منافع میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ مدت کیلئے فیس = (آغاز سے منافع - منافع کا تھریشولڈ) * فیس کا ریٹ
آغاز سے منافع - سرمایہ کاری شروع ہونے کے وقت سے لے کر بلنگ کی موجودہ مدت کے اختتام تک یا سرمایہ کاری بند ہونے تک بند اور کھلے آرڈرز کے نتائج کا میزان ہوتا ہے۔
منافع کا تھریشولڈ - بلنگ کی مدت کے اختتام تک منافع کی وہ بلند ترین سطح ہے جس تک سرمایہ کاری اپنے آغاز سے لے کر اب تک پہنچی ہے۔ یہ بلنگ کی مدت کے آغاز میں طے ہوتی ہے۔
فیس کا ریٹ - سرمایہ کاری کے منافع کا فیصد ہے جو PM کو ادا کیا جانا چاہیے۔
ہر بلنگ کی مدت کے اختتام پر، ہم آغاز سے منافع اور پچھلے طے شدہ منافع کے تھریشولڈ کا موازنہ کرتے ہیں۔ اگر منافع زیادہ ہو تو یہ زیادہ قدر آئندہ مدتوں کے لیے منافع کے تھریشولڈ کے طور پر تفویض کر دی جاتی ہے۔
نوٹ: آغاز سے منافع اگر منافع کے تھریشولڈ سے کم ہے تو مقررہ مدت تک کوئی تدریجی منافع نہیں ہوگا اور کارکردگی کی فیس چارج نہیں ہوگی۔
کیلکولیشن کی مثال (1):
- PM کی جانب سے کارکردگی کی فیس کا ریٹ 10% پر سیٹ ہے۔
- ایک سرمایہ کار فنڈ میں 000 3 USD کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔
- بلنگ کی پہلی مدت کے دوران، سرمایہ کار کو 400 USD کا منافع ملتا ہے۔
- بلنگ کی مدت کے اختتام پر، PM کو 40 USD ملیں گے۔
- سرمایہ کاری کی ایکوئٹی اب 360 3 USD ہے۔
- چونکہ یہ پہلی بلنگ کی مدت ہے اور منافع کا کوئی تھریشولڈ نہیں ہے؛ لہذا تدریجی منافع کو اس طرح کیلکولیٹ کیا جائے گا:
400 USD - 0 USD = 400 USD۔
d. کارکردگی کی فیس کو اس طرح کیلکولیٹ کیا جائے گا:
400 USD x 10% = 40 USD
e. فیس PM کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔
- اگلی مدت کے اختتام تک، سرمایہ کاری کو 50 USD کا معمولی نقصان ہوتا ہے۔
- اس سے موجودہ سرمایہ کاری کا منافع 350 USD بن جائے گا جبکہ منافع کا تھریشولڈ اب 400 USD ہے (گزشتہ منافع)۔
- چونکہ منافع کا تھریشولڈ سرمایہ کاری کے منافع سے زیادہ ہے، اس مدت کے لیے کوئی تدریجی منافع نہیں ہے اور PM کو کوئی کارکردگی کی فیس ادا نہیں کی جائے گی۔
کیلکولیشن کی مثال (2):
آئیں پانچ ماہ کے عرصے میں اس کارکردگی کی فیس کے ریٹ کی کیلکولیشن دیکھتے ہیں۔
آئیے فرض کرتے ہیں کہ ایک سرمایہ کاری USD 1000 کی ایکوئٹی اور %10 فیس کے ریٹ سے شروع ہوتی ہے۔
سرمایہ کار منافع |
آغاز کے وقت سے منافع | منافع کا تھریشولڈ | تدریجی منافع | کارکردگی کی فیس | |
30 جنوری | 100 USD | 100 USD | 0 USD | 100 USD | 10 USD |
28 فروری | 160 USD | 260 USD | 100 USD | 160 USD | 16 USD |
30 مارچ | -80 USD | 180 USD | 260 USD | -80 USD | 0 USD |
28 اپریل | 20 USD | 200 USD | 260 USD | -60 USD | 0 USD |
29 مئی | 120 USD | 320 USD | 260 USD | 60 USD | 6 USD |
ہر بلنگ کی مدت کے اختتام پر، ہم یہ فارمولا استعمال کرتے ہیں:
موجودہ مدت کیلئے فیس = (آغاز سے منافع - منافع کا تھریشولڈ) * فیس کا ریٹ
یاد رکھیں، آغاز سے منافع اگر منافع کے تھریشولڈ سے کم ہے تو مقررہ مدت تک کوئی تدریجی منافع نہیں ہوگا اور کارکردگی کی فیس چارج نہیں ہوگی۔