پورٹ فولیو مینیجر (PM) کی حیثیت سے، ممکنہ سرمایہ کاران کے ساتھ فنڈ کی دعوت شیئر کرنا آپ کے پورٹ فولیو مینیجمنٹ سفر کیلئے لازمی ہے۔ آپ ایسا فنڈ لنک، فنڈ کوڈ یا QR کوڈ کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: فنڈ کے لنک کا پارٹنر لنک سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
فنڈ لنک کیا ہے؟
فنڈ لنک ایک ہائپر لنک ہے جو فنڈ پر بھیجتا ہے اور 8 کریکٹرز والے فنڈ کوڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔
فنڈ کوڈ کیا ہے؟
فنڈ کوڈ 8 کریکٹرز والا شناخت کار ہے جو صارفین کو مخصوص فنڈ پر بھیجتا ہے۔
آپ کا فنڈ لنک، کوڈ اور QR کوڈ
آپ اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Portfolio management سیکشن میں فنڈ لنک، فنڈ کوڈ اور QR کوڈ تلاش کر سکتے ہیں۔ طریقہ یہ ہے:
- فنڈ منتخب کریں اور Invite investors پر کلک کریں۔
- ایک ونڈو کھلے گی جس میں فنڈ لنک، فنڈ کوڈ اور QR کوڈ کے ٹیبز ہوں گے۔
- ممکنہ سرمایہ کاران کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے Copy پر کلک کریں۔
فنڈ لنک پر کلک کرنے سے سرمایہ کاران کو ڈیسک ٹاپ پر Exness Investor PA پر یا موبائل پر Exness Investor ایپ پر بھیج دیا جائے گا؛ انہیں Google Play Store یا Apple App Store سے Exness Investor ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے سائن اپ کرنے کیلئے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ رجسٹر شدہ سرمایہ کاران فنڈ کا صفحہ دیکھنے کیلئے فنڈ کا لنک دوبارہ کھول سکتے ہیں۔
فنڈ کوڈ کے ساتھ، سرمایہ کاران Exness Investor PA اور Exness Investor ایپ کے Discover ٹیب میں کوڈ درج کر سکتے ہیں۔
نوٹ: PM کے طور پر آپ کو آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمی کی بنیاد پر ایک ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) تفویض کی جاتی ہے۔ بعض اوقات، آپ کے فنڈز کوالیفائی نہ کرنے والے TRL اسکورز کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لیے غیر دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اپنے TRL کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔