جب کوئی سرمایہ کار کسی فنڈ میں سرمایہ کاری بند کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے پورٹ فولیو مینیجر (PM) کو سرمایہ کاری بند کرنے کی درخواست دینی ہوگی۔ PM کو 36 گھنٹے کے اندر یہ درخواست منظور کرنے کی ای میل بھیجی جاتی ہے۔ اگر 36 گھنٹے بعد بھی کوئی جواب نہ آئے تو سرمایہ کاری خود بخود بند ہو جائے گی۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ سرمایہ کاران اپنی سرمایہ کاری بند کرنے کی درخواست کو PM کے منظور کرنے سے پہلے یا پھر خود بخود بند ہونے کے وقت سے پہلے منسوخ کر کے فنڈ میں سرمایہ کاری جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایک PM کے طور پر، مینوئل طریقے سے سرمایہ کاری بند کرنے کی درخواستوں کا جواب دینے کے طریقے سے متعلق یہ مراحل فالو کریں:
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور Portfolio management ٹیب پر جائیں۔
- Requests پر نیویگیٹ کریں، اور Close investment آپشن کو منتخب کریں۔
ہر درخواست کیلئے، سرمایہ کار کی تفصیلات اور سرمایہ کاری خود بخود بند ہونے میں باقی وقت کو دکھایا جائے گا۔
- سرمایہ کاری کو ختم کرنے کیلئے درخواست پر Close investment پر کلک کریں۔
جب سرمایہ کاری بند ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- سرمایہ کاری کے آرڈرز مارکیٹ کی قیمت پر بند ہو جاتے ہیں۔
- کارکردگی کی فیس کو بلنگ کی مدت کے اختتام پر کیلکولیٹ اور PM کو ادا کیا جاتا ہے۔
- سرمایہ کردہ کیپیٹل سرمایہ کار کے سرمایہ کاری کے والٹ پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔