سرمایہ کاران کے پاس حکمت عملیوں میں اپنی سرمایہ کاریاں بنانے اور نظم کرتے وقت اسٹاپ لاس (SL) اور ٹیک پرافٹ (TP) کی حدود سیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
SL نقصان کی حد کا تعین کر کے سرمایہ کاریوں کی حفاظت کرتا ہے جس پر سرمایہ کاری بند ہو جائے گی، اس طرح سرمایہ کاری غیر متوقع نقصانات سے بچ جاتی ہے جبکہ اسی طرح TP فنکشن پہلے سے طے شدہ منافع کی حد پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاری کو خودکار طور پر بند کر دیتا ہے۔
سرمایہ کاران خصوصیات کا مینو کھول کر Exness Investor پر کلک کرنے سے پہلے Exness Investor ایپ یا Exness کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کر کے سرمایہ کاریاں کر سکتے ہیں۔
Exness Investor ایپ پر SL اور TP سیٹ کرنے کا طریقہ:
- Exness Investor ایپ لانچ کریں۔
- Discover ٹیب پر جائیں، ایسی حکمت عملی منتخب کریں جس میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے آپ کی درخواست کو منظور کر لیا ہے اور پھر Invest پر ٹیپ کریں۔
- وہ رقم درج کریں (USD میں) جس کی آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
- SL سیٹ اپ کرنے کے لیے ٹوگل بٹن پر ٹیپ کریں، پھر SL کیلئے متحرک کرنے کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی کی رقم درج کریں۔
- TP سیٹ اپ کرنے کے لیے ٹوگل بٹن پر ٹیپ کریں اور TP کیلئے سرمایہ کاری کی ایکوئٹی کی رقم درج کریں۔
کارکردگی کی فیس، تفویض کی قسم اور سرمایہ کاری کی رقم سمیت آپ کی مطلوبہ سرمایہ کاری کا جائزہ دکھایا جائے گا۔ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر ٹیپ کریں۔
Exness Investor برائے ویب پر SL اور TP سیٹ اپ کرنے کا طریقہ:
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- خصوصیات کے مینو پر کلک کریں اور Exness Investor پر کلک کریں۔
- اس کے بعد، Discover ٹیب پر جائیں اور ایسی حکمت عملی منتخب کریں جس میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے آپ کی جوائن کرنے کی درخواست قبول کر لی ہو۔
- Invest پر کلک کریں۔
- وہ رقم درج کریں (USD میں) جس کی آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
- SL سیٹ اپ کرنے کے لیے ٹوگل بٹن پر کلک کریں، پھر SL کے متحرک کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ایکوئٹی کی رقم درج کریں۔
- TP سیٹ اپ کرنے کے لیے ٹوگل بٹن پر کلک کریں اور TP کیلئے سرمایہ کاری کی ایکوئٹی کی رقم درج کریں۔
کارکردگی کی فیس، تفویض کی قسم اور سرمایہ کاری کی رقم سمیت آپ کی مطلوبہ سرمایہ کاری کا جائزہ دکھایا جائے گا۔ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر کلک کریں۔
Exness Investor ایپ کے ساتھ فعال سرمایہ کاری کیلئے SL یا TP سیٹ کرنے کا طریقہ:
- اپنی سرمایہ کاریاں دکھانے کے لیے Exness Investor ایپ میں Portfolio ٹیب کھولیں، جنہیں Active اور Closed ٹیبز کے تحت دکھایا جاتا ہے۔
- Active ٹیب کے تحت حکمت عملی کے نیچے اپنی ترجیحی سرمایہ کاری پر ٹیپ کریں۔
- Summary ٹیب کے تحت نیچے اسکرول کر کے Settings پر جائیں۔
- SL کو تبدیل یا حذف کرنے کے لیے > آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- SL کو غیر فعال کرنے کے لیے ٹوگل بٹن پر ٹیپ کریں یا دوبارہ نئی رقم درج کریں۔
- Save پر ٹیپ کریں۔
- TP کو تبدیل یا حذف کرنے کے لیے > آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- TP کو غیر فعال کرنے کے لیے ٹوگل بٹن پر ٹیپ کریں یا دوبارہ نئی رقم درج کریں۔
- Save پر ٹیپ کریں۔
ویب کے لیے Exness Investor پر کسی فعال سرمایہ کاری کے لیے SL یا TP سیٹ کرنے کا طریقہ:
- Exness Investor PA کے اثاثے ٹیب میں، فعال ٹیب کے تحت حکمت عملی میں سرمایہ کاری کو منتخب کریں۔
- Settings پر کلک کریں۔
- SL سیٹ کرنے کے لیے Set stop loss کے لیے ٹک باکس پر کلک کریں اور سرمایہ کاری کی رقم درج کریں۔
- Save changes پر کلک کریں۔
- SL کی قدر کو تبدیل کرنے کے لیے بس دوبارہ نئی رقم درج کریں اور Save changes پر کلک کریں۔
- TP سیٹ اپ کرنے کے لیے Set take profit کے لیے ٹک باکس پر کلک کریں اور سرمایہ کاری کی رقم درج کریں۔
- Save changes پر کلک کریں۔
- TP کی رقم تبدیل کرنے کے لیے بس دوبارہ نئی رقم درج کریں اور Save changes پر کلک کریں۔
نوٹ: جب کوئی سرمایہ کاری SL یا TP کی وجہ سے بند ہوتی ہے تو اسے درج ذیل طریقے سے سرمایہ کاری کی تفصیلات کے صفحے کے Duration سیکشن میں دکھایا جائے گا:
- ‘اسٹاپ لاس کے باعث خود بخود’
- ‘ٹیک پرافٹ کے باعث خود بخود’
اہم: مختصر مدتی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سرمایہ کاریاں کم یا زیادہ ایکوئٹی کی رقم پر بند ہو سکتی ہیں کیونکہ ایکوئٹی چیکس صرف ہر 3 سیکنڈ بعد ہی انجام دیے جاتے ہیں۔