پورٹ فولیو مینیجر (PM) کے طور پر، آپ پورٹ فولیو مینجمنٹ کے لحاظ سے فنڈز بنائیں گے اور کارکردگی کی فیس کمائیں گے۔ آپ سرمایہ کاران کی جانب سے فنڈ میں سرمایہ کردہ کیپیٹل کے ذریعے بھی ٹریڈ کریں گے۔ پورٹ فولیو مینیجر بننے کے بد، آپ اپنا پہلا فنڈ بنا سکتے ہیں اور سرمایہ کاران کو اپنے فنڈ میں مدعو کر سکتے ہیں۔
اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور Portfolio management ٹیب پر جائیں۔ پورٹ فولیو مینیجمنٹ کارڈ پر کلک کریں۔
آن بورڈنگ
3 مراحل پر مشتمل آن بورڈنگ پراسیس میں شامل ہے:
- KYC
توثیق متعلقہ پورٹ فولیو مینیجر کے پورے PA کیلئے صرف ایک بار درکار ہے۔ اپنے PA کی اچھی طرح توثیق کرنے کیلئے، شناخت کے ثبوت (POI) اور رہائش کے ثبوت (POR) کی دستاویزات جمع کروائیں، پھر اپنی اکنامک پروفائل مکمل کریں۔
- پروفائل کی تکمیل
سرمایہ کاران کو حاصل اور انہیں قائل کرنے کی خاطر پروفائل بنانا پورٹ فولیو مینیجر (PM) بننے کا لازمی جزو ہے۔ آپ کسی بھی وقت اپنی پروفائل میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اپنی پروفائل بناتے وقت تفصیلات پر خوب توجہ دیں، بشمول:
-
پروفائل تصویر
- اپنی صاف اور اصل تصویر اپ لوڈ کریں۔ اپ لوڈ کردہ تصویر کیلئے تکنیکی تقاضے دکھائے جائیں گے۔
-
میسنجرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
- اپنا ترجیحی سوشل میڈیا اور میسنجر پلیٹ فارمز شامل کریں تاکہ سرمایہ کاران آسانی کے ساتھ آپ سے رابطہ کر سکیں اور آپ کے تجارتی آپریشنز سے متعلق اپ ڈیٹس حاصل کریں۔
-
پیشہ ور پس منظر
- سرمایہ کاران کو اپنے پورٹ فولیو مینجمنٹ سفر کے دوران اپنے ٹریڈنگ اسٹائل، تجربے اور اہداف کے حوالے سے انسائٹس فراہم کریں۔
اہم: مواد کی گائیڈ لائنز اپنی پروفائل بناتے وقت آپ کے فالو کرنے کیلئے فراہم کی گئی ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے مواد میں گمراہ کُن، زبان کے غلط استعمال یا غیر موزوں خیال کی جا سکنے والی معلومات شامل نہ ہوں۔
- ضابظہ اخلاق
یہ یقینی بنانے کیلئے کہ پورٹ فولیو مینیجرز ان اقدار سے باخبر ہوں اور اپنے سرمایہ کاران کے ساتھ اسی طرح پیش آئیں جیسے اپنے سرمایہ کار کے بہترین مفادات کو ترجیح دینا، مناسب اور معقول فیس فراہم کرنا اور درخواستوں اور شکایات کا فوری طور پر جواب دینا، یہ ضروری ہے کہ PMs ایک مختصر سوالنامہ پُر کر کے ضابطہ اخلاق قبول کریں اور سرمایہ کاران کے ساتھ پائیدار تعلق قائم کریں۔
سوالنامہ پاس کرنے کی کوششوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ ناقابل قبول ضابطہ اخلاق والے مینیجرز سرمایہ کاران کو مدعو نہیں کر سکتے، اپنے فنڈ لنکس شیئر نہیں کر سکتے اور نہ ہی فنڈز بنا سکتے ہیں۔